?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج آئیں گے، ملک دشمن قوتیں فائرنگ کی آڑ میں دراصل امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتی تھیں، سرکاری گاڑیوں پر حملہ بزدل دشمن کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خیبرپختونخوا کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے لوئر کرم کی تحصیل بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم اور دیگر زخمیوں سے ہمدردی و یکجہتی کااظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خارجی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں فائرنگ کی آڑ میں اصل میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتی تھیں، سرکاری گاڑیوں پر حملہ بزدل دشمن کی سوچی سمجھی سازش ہے، دہشت گردوں اپنے مذموم عزائم ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سے رابطے میں ہیں، زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر کرم کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔
ان کا کہن تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں، گرینڈ جرگہ کے تمام عمائدین کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پائیدار امن عامہ یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، ان فیصلوں پر عملدرآمد سے علاقے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا کہ شہدا نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، پاکستان کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔
واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس، ایف سی پر حملے اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود، ایف سی اور پولیس کے 2 اہلکار اور 3 راہ گیر زخمی ہوگئے تھے۔
لوئر کرم میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے پولیس اور ایف سی پر حملہ کیا گیا جس سے علاقے میں سڑکیں بحال کروانے کے لیے جانے والے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود بھی زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل علی زئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد بگن کے علاقے میں مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، خواجہ آصف
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران
مارچ
الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ
دسمبر
نیتن یاہو اور گانٹز کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ نازک مرحلے میں
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں
مارچ
انشورنس کمپنیاں اسرائیل جانے والے جہازوں کا بیمہ کرنے کو تیار نہیں
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
جنوری
20 سعودی شیعہ شخصیات اب بھی سلاخوں کے پیچھے
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اور سعودی شیعہ کارکنوں کے
جون
خلیل الحیاء: غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے قاہرہ کے اپنے
اکتوبر
صہیونی آبادکاروں میں جنسی حملوں کی تعداد میں اضافہ؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صہیونی آبادکاروں میں عصمت
فروری
چینی درآمدات امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگی دباو میں
?️ 10 ستمبر 2025چینی درآمدات امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگی دباو میں امریکی جریدے نیوزویک
ستمبر