کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں۔ مراد علی شاہ

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو صوبہ بنانے کی کل بھی کچھ لوگوں نے باتیں کیں، کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی اسمبلی دوتہائی اکثریت سے قرارداد منظور کرے تو صوبہ بنتا ہے،صوبہ بنانے کا آئین میں درج طریقہ ہی ٹھیک ہے، نہ میری مرضی نہ کسی اور کی۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی کام جارہی ہیں، پل بنانے کیلئے انتظامیہ کو 100 دن کا چیلنج دیا گیا تھا، کراسنگ روڈ نہ ہونے کی وجہ کافی حادثات ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے باقی منصوبوں پر بھی ڈپٹی میئر کی ٹیم سب مل کر کام کریں گے، اس سال کے بجٹ میں کورنگی کاز کا پل مکمل کیا، عظیم پورہ پل کو 100 دن میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کراچی میں 300 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہوں گے، ملیر میں فلائی اوور کی تعمیر سے شہریوں کو فائدہ ہوگا، آئندہ 4 سے 6 ہفتے تک شاہراہ بھٹو کو قیوم آباد تک مکمل کرلیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میئر کراچی کو عظیم پورہ فلائی اوور بنانے کا ایک اور چیلنج دے رہا ہوں، شاہراہ بھٹو کو قیوم آباد سے کاٹھوڑ تک جلد مکمل کرلیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں، جب آپ کے پاس پاور تھی تو بوری بند لاشیں ملتی تھیں، کیا آپ کو اس دور کی بوری بند لاشیں یاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، سندھ نے پاکستان بنوایا ہے، سندھ نے پاکستان کے لیے دوبار قرارداد منظور کی، اگر تم سندھ توڑنے کا سوچتے ہو تو پاکستان کیلئے سچے نہیں۔

مشہور خبریں۔

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک خارجی ہلاک، دیگر فرار

?️ 22 اکتوبر 2025باجوڑ: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے

خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس،پاکستان اور برطانیہ میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن اور مجرمان حوالگی معاہدوں پر گفتگو

?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت خصوصی کابینہ کمیٹی

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید

?️ 14 مئی 2021جنوبی وزیرستان(سچ خبریں) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک

عدالتی فیصلہ کسی جماعت نہیں، ملک توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے۔ بیرسٹر دانیال چودھری

?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چودھری نے

عمران خان نے کہا ہے تب بات کرونگا جب میرے کارکنان کے ساتھ سلوک ٹھیک ہوجائے گا، اسد قیصر

?️ 31 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا

ماسکو نے کہا جنگ بندی کے لئے یوکرین کا مشرقی علاقہ روس کے سپرد کیا جائے

?️ 19 اگست 2025ماسکو نے کہا جنگ بندی کے لئے یوکرین کا مشرقی علاقہ روس

۲۰۲۵ میں سامراجی افسانوں کا زوال لیکن مزاحمت کی طاقت بر قرار

?️ 31 دسمبر 2025 ۲۰۲۵ میں سامراجی افسانوں کا زوال لیکن مزاحمت کی طاقت بر

فلسطینیوں کے خلاف ایک اور امریکی شیطانی کھیل

?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ، مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے