?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو صوبہ بنانے کی کل بھی کچھ لوگوں نے باتیں کیں، کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی اسمبلی دوتہائی اکثریت سے قرارداد منظور کرے تو صوبہ بنتا ہے،صوبہ بنانے کا آئین میں درج طریقہ ہی ٹھیک ہے، نہ میری مرضی نہ کسی اور کی۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی کام جارہی ہیں، پل بنانے کیلئے انتظامیہ کو 100 دن کا چیلنج دیا گیا تھا، کراسنگ روڈ نہ ہونے کی وجہ کافی حادثات ہوئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے باقی منصوبوں پر بھی ڈپٹی میئر کی ٹیم سب مل کر کام کریں گے، اس سال کے بجٹ میں کورنگی کاز کا پل مکمل کیا، عظیم پورہ پل کو 100 دن میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کراچی میں 300 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہوں گے، ملیر میں فلائی اوور کی تعمیر سے شہریوں کو فائدہ ہوگا، آئندہ 4 سے 6 ہفتے تک شاہراہ بھٹو کو قیوم آباد تک مکمل کرلیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میئر کراچی کو عظیم پورہ فلائی اوور بنانے کا ایک اور چیلنج دے رہا ہوں، شاہراہ بھٹو کو قیوم آباد سے کاٹھوڑ تک جلد مکمل کرلیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں، جب آپ کے پاس پاور تھی تو بوری بند لاشیں ملتی تھیں، کیا آپ کو اس دور کی بوری بند لاشیں یاد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، سندھ نے پاکستان بنوایا ہے، سندھ نے پاکستان کے لیے دوبار قرارداد منظور کی، اگر تم سندھ توڑنے کا سوچتے ہو تو پاکستان کیلئے سچے نہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں بائیں بازو کی سوچ دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کا باعث: امریکی تھنک ٹینک
?️ 1 اکتوبر 2025امریکی بین الاقوامی اور اسٹراٹیجک مطالعاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ
اکتوبر
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پس پردہ مقاصد
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انتہائی نازک حالت میں
ستمبر
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہم ہیں ایران نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: موساد اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سابق
جون
سعودی اور اسرائیلی بارودی سرنگوں کا مسئلہ کیا ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبارکے مطابق جو بائیڈن کے تجویز کردہ راہداری منصوبے کے
ستمبر
سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کا ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے
نومبر
اگر آپ بھی یہ غذائیں کھاتے ہیں، تو رہیں ہارٹ اٹیک کے لئے تیار
?️ 26 فروری 2021انگلینڈ {سچ خبریں} دنیا کے 5 برِاعظم کے افراد کے کھانے پینے
فروری
افغانستان سے امریکی انخلاء کے بارے میں امریکی سنیٹر کا حیرت انگیز بیان
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ریپبلکن سنیٹر نے افغانستان سے امریکہ کے
اگست