کراچی کے حلقہ این اے-249 میں ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ

الیکشن کمیشن

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نو منتخب سینیٹر فیصل واڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیایاد رہے کہ فیصل واڈا 2018 کے عام انتخابات میں کراچی ٖغربی 2 کے حلقہ این اے-249سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو محض 718 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

فیصل واڈا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کا کیس دائر تھا، ان پر الزام تھا کہ عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے وہ دوہری شہریت کے حامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی 11 جون 2018 کو جمع کروائے، جو ایک ہفتے بعد 18 جون کو منظور ہوئےجبکہ اس کے 4 روز بعد انہوں نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں اپنی شہریت کی تنسیخ کے لیے درخواست دی تھی۔

چنانچہ رپورٹس کے مطابق نااہلی کے خدشے کے پیش نظر سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں سندھ سے سینیٹر منتخب کروانے کے لیے ٹکٹ جاری کیا تھا۔

3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست کے لیے قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد فیصل واڈا اپنی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے۔

اسی روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے ان کی نااہلی کیس کا فیصلہ بھی جاری ہوگیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فیصل واڈا کو مستعفی ہونے کے باعث نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا البتہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ان کا بیان حلفی بظاہر جھوٹا ہے جس پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔

چنانچہ الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق این اے-249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا جس کے لیے امیدوار 13 مارچ سے 17 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

جس کے بعد 25 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی جائے گی اور امیدوار 29 مارچ تک ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف ایپیلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔

بعدازاں 6 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے اور 8 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں 18 مارچ کو دوبارہ ضمنی انتخاب کا فیصلہ کیا تھا جس میں گزشتہ روز تبدیلی کر کے انتخاب 10 اپریل کو کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی شکایت گزارکو جج کے خلاف الزامات پر بیانِ حلفی دینےکی ہدایت

🗓️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور میں مقیم ایک

امریکی محکمہ خارجہ کا دایرہ کم ہون کا امکان

🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: پولیٹیکو ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید

🗓️ 4 مئی 2023شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز

حزب اللہ کا اصرار اسرائیل کے پیچھے ہٹنے کا سبب بنا:امریکی سفارتکار

🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے مطابق حزب اللہ نے

یورپی رہنما امریکی سامراج کے سامنے جھکنا چھوڑ دیں:یورپی قانون ساز

🗓️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے نے یورپی یونین کے

رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر نصب کردیا گیا

🗓️ 14 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عارضہ قلب میں مبتلاء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

2023 میں خلیج فارس کی جغرافیائی سیاست کس سمت جائے گی؟

🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے برعکس 2022 میں بحرین

غزہ کے خلاف شدید فضائی اور زمینی حملوں کی لہر

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے