?️
کراچی: (سچ خبریں) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی گئی کہ میرے مطالبے سے خدانخواستہ کوئی لسانیت پروان چڑھ رہی ہے، تاہم کراچی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میں نے اعلان کیا تھا کہ آج کے دن ایک پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، میں نے کہیں بھی یہ نہیں تھا کہ وہاں پر جلسہ یا خطابات ہوں گے بلکہ صرف اپنے حقوق کے لیے لوگوں سے باہر نکلنے کی اپیل کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی گئی کہ میرے مطالبے سے خدانخواستہ کوئی لسانیت پروان چڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 12 اپریل کو جو لوگ شام کو اٹھتے ہیں وہ آج صبح سویرے اٹھ کر شاہی سید کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور یہ تاثر دیا گیا کہ جو بات کی جارہی ہے اس سے لسانی فسادات ہوجائیں گے۔
آفاق احمد نے کہا کہ مجھ پر یہ الزام لگایا گیا کہ آفاق احمد ڈمپر اور ٹرک کی بات کرکے لسانیت کو ہوا دے رہا ہے، جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ نے خود اس کو لسانیت سے جوڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا مسئلہ صرف ڈمپر نہیں ہے بلکہ وہ کراچی کے مسائل میں سے ایک نقطہ تھا، میرا مسئلہ تو یہاں کی تعلیم سمیت دیگر سہولیات ہیں جس سے میرے قوم کے لوگوں کو دور رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے احتجاج کی کال سبوتاژ کرنے کے لیے ضلع وسطی میں دفعہ 144 لگادی گئی، رات بھر کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے سفید پرچم اٹھا کر لوگوں سے گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سندھی، بلوچی، پنجابی، مہاجر سمیت اور بھی لوگ رہتے ہیں، مہاجر قومی موومنٹ نےکراچی میں بسنے والی تمام قوموں سے درخواست کی تھی جب کہ لوگوں نے میرے موقف کو سراہا۔
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میں ڈیڑھ ماہ سے لوگوں کے پاس جارہا ہوں، زخمی اور شہید دونوں کے اہلخانہ سے ملاقات کر رہا ہوں، میری رہاش گاہ پر روز ہزاروں لوگ آرہے ہیں، میرے موقف پر تمام قومیت نے اتحاد کیا۔
اس سے قبل کراچی میں اپنے مرکز بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تھی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی کے امن سے پاکستان کا استحکام جڑا ہے، اس شہر کو کسی طور پر بھی ماضی کے حالات کی جانب دھکیلنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ٹینکر ڈرائیور نشے میں یا بغیر لائسنس گاڑی چلا رہا ہے تو حکومت ذمہ دار ہے، ان ڈمپرز کو شہر کے اندر آنے کی اجازت کون دیتا ہے اور کچی شراب پینے سے مرنے والوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے، ڈمپر سے کچلے جانے والوں کو کیوں نہیں معاوضہ ملتا۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ سیاست کا نہیں انسانی اور انتظامی معاملہ ہے، جسے سیاسی بنانے کی کوشش ہو رہی ہے‘۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور شام کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر
ستمبر
صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
?️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے
اکتوبر
امریکہ اور طالبان کے درمیان کوئی اعتماد نہیں
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:بی بی سی کے مطابق، حال ہی میں مستعفی ہونے والے
اکتوبر
داعش نے عراقی افسر کا سر قلم کر دیا، ہم بدلہ لیں گے: کاظمی
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: کرنل الجرانی کا دو ہفتے قبل دہشت گرد عناصر نے
دسمبر
اسرائیلی حکام نے کینیڈین پارلیمانی وفد کو مغربی کنارے میں داخلے ہونے سے روک دیا
?️ 17 دسمبر 2025اسرائیلی حکام نے کینیڈین پارلیمانی وفد کو مغربی کنارے میں داخلے ہونے
دسمبر
پی ڈی ایم کا ممکنہ احتجاج، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تاکید
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد، سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی
مئی
نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا
?️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا
جولائی
عراقی رہبر علی سیستانی کی توہین کی مذمت میں عراقیوں کا مظاہرہ
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: آج بغداد کے تحریر اسکوائر پر عراق کے شیعہ مقتدر
مارچ