کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی  کے حوالے سے  نیا حکم نامہ جاری

کورونا: سندھ میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

?️

کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب مہناس نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لئے  گھروں میں رہیں،8بجے کے بعد عوام غیرضروری باہر نہ نکلیں، مخصوص پوائنٹس پر غیرضروری نکلنے والوں کو روکا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا اور کہا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نرمی نہیں ہوگی، شہر کی اہم شاہراہوں پر پوائنٹس بنائےجائیں گے، 8بجے کے بعد عوام غیرضروری باہر نہ نکلیں، مخصوص پوائنٹس پر غیرضروری نکلنے والوں کو روکا جائے گا۔

عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار عوام سے شائستگی سے پیش آئیں، عوام بھی پولیس سے مکمل تعاون کریں، 6بجے کے بعد کھلنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ سینئرپولیس افسران خود اپنے علاقوں میں رہ کر عمل درآمد کرائیں۔

واضح رہے کہ آج صبح کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس کے بعد سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے نیا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ شہریوں کو رات 8 بجےکے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

مشہور خبریں۔

یوکرین میں بحران کے تسلسل یا حل میں بین الاقوامی اداکاروں کے کردار کا جائزہ 

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: یوکرین کا بحران 2014 کے بعد سے دنیا کے اہم

شوہر پر حملہ کے بعد نینسی پیلوسی نے ایک رمال سے مدد لی

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی کی بیٹی نے

رانا ثنا ءاللہ کے ورانٹ گرفتاری‘اینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے

?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے معاملے پراینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام

ایران اور عراق کا اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نیا قدم، سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:ایران میں عراقی سفیر نے ایرانی کاروباری نمائندوں سے ملاقات میں

نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے  بے نقاب  

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے

اقتدار چھننے کے بعد نیتن یاہو کی ذلت میں شدید اضافہ، بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

?️ 21 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل کے سابق انتہا پسند وزیر اعظم بنجمن

  کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر  پابندیوں کا عندیہ

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک

’انتظار ختم‘ ماہرہ خان، ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز

?️ 6 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، ماہرہ خان اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے