خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

🗓️

خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق اسپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے درخواست بیرسٹرگوہرکی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، انہوں نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا لیکن بعد میں مکر گئے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، گورنر خیبرپختونخوا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے، 90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے اور تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 14 مئی کو عام انتخابات کے انعقاد کا حکم جاری کیا جاچکا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے ابھی تک کسی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری کو تحلیل کردی گئی تھیں، قانون کے تحت اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔

15 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کیے بغیر صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا، انہوں نے یہ اعلان حتمی مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کے دوران کیا تھا۔

تاہم 18 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے تھے اور انتخابات کی نئی تاریخ طے کرنے سے پہلے ’اہم چیلنجز‘ سے نمٹنے پر زور دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کو چین کی نگرانی میں عالمی تبدیلی کا خدشہ

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مغربی خدشات کے درمیان امریکی وزارت خارجہ نے چین کی نگرانی

انس خطاب؛ تحریر الشام سے شامی انٹیلی جنس کی سربراہی تک

🗓️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے

ابوظہبی میں قابض حکومت کے قیام کا جشن امارات کے حکمرانوں کے زوال کی نشانی

🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین PFLP نے بدھ

وزیراعظم کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، فنڈ کے اجرا پر گفتگو

🗓️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے فرانس میں منعقد

ابو مازن تنظیم کا صیہونیوں کے ساتھ گھناؤنا سودا

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی، جو ماضی کی طرح، فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی

ایران انٹرنیشنل چینل کے رپورٹر کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے اخراج

🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ایران انٹرنیشنل دہشت گرد چینل کی رپورٹر مریم رحمتی کو منگل

افغانستان کے متعدد صوبوں میں153 طالبان ہلاک

🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹے میں افغان سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے مابین

میں نہیں تو کون؟ ٹرمپ کا امریکیوں کو مشورہ

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کا خیال ہے کہ اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے