🗓️
کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں عوامی سماعت کے دوران کراچی کے شہری گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے، نیپرا حکام نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی، اس موقع پر کراچی کے شہری گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی، نیپرا سے گزارش ہے کہ اس کا کوئی راستہ نکالیں۔
اس موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں جاری لوڈشیڈنگ پر دیے گئے جواب پر ممبر نیپرا نے برہمی کا اظہار کیا۔
ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہاکہ اتنے سنجیدہ جواب پر کے الیکٹرک کا جواب انتہائِی بچگانہ ہے، کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ پر جواب مکمل مسترد کرتے ہیں، اگر اس معاملے پر نہ بولیں تو لگے گا کہ ہم کے الیکٹرک کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق زمینی حقائق بہت مختلف ہوچکے ہیں، جو یہاں بتایاجاتا ہے، زمینی حالات اس سے یکسر مختلف ہیں، کے الیکٹرک کے بجلی کی تقسیم کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو افسر کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ پیسے ریکور کرنے اور لاسز کم کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا، ایسے علاقے ہیں جہاں ہمارے لوگوں کو مارا جاتاہے، میں تو رات دو، دو بجے تک اپنے لوگوں کو بچا رہا ہوتا ہوں، نیپرا لوگوں سے اپیل کرے کہ کنڈے نہ لگائے اور بل ادا کرے۔
نیپرا حکام نے سی ای او کے الیکٹرک کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
بجلی سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
دریں اثنا، کراچی کے لیے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5.02 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔
نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی،
مشہور خبریں۔
غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں کا مارچ
🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں
مارچ
صیہونی حکومت مقاومت کے خلاف بے بس
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ نے شہید فادی ابو شیخدم کے اہل خانہ
فروری
خاشقجی کے خون کا سودا
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی
اپریل
پاکستان میں CPEC کے لیے سخت حفاظتی اقدامات
🗓️ 8 نومبر 2022چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی
نومبر
نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’ سمجھوتہ ’ ہوسکتا ہے،راجا پرویز اشرف
🗓️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے
اکتوبر
لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ میں ہماری موجودگی ضروری ہے:سید حسن نصراللہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان کے
مارچ
سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد، حکمران اتحاد کا ہر فورم پر مزاحمت کا عزم
🗓️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ
اپریل
یمن میں جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے
🗓️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے زور دے کر کہا
مارچ