کراچی میں بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک نکل کر افواہیں پھیلا رہے۔ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، پورا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے، غلطیوں کی نشاندہی کریں، بلاوجہ تنقید ٹھیک نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کی جدوجہد کا نتیجہ ہے اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے عظیم قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع اور ایٹمی پروگرام کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے اتحاد کے ساتھ دیا اور یہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں پر بمباری کرنے والا اسرائیل مسلم دنیا کی یکجہتی سے ضرور ناکام ہوگا۔

ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ سمیت تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں، ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو بچانا اور بیراجوں و بندوں کو محفوظ رکھنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ خاص طور پر کچے کے علاقے کے لوگ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح ہدایت دی ہے کہ فوری ریلیف فراہم کیا جائے، زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور عالمی سطح پر امداد کیلئے فلیش اپیل کی جائے۔

کراچی میں اربن فلڈنگ پر تنقید کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے، غلطیوں کی نشاندہی کریں، بلاوجہ تنقید ٹھیک نہیں، بارش کے بعد بہت سے برساتی مینڈک نکل آئے ہیں جو بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے عناصر لسانی یا سیاسی تفریق پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ قوم پہلے ہی اس کی بھاری قیمت چکا چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر

نائن الیون حملے کی بیسویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے خلاف شکایت کا سنگین مرحلہ

?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:جیسے جیسے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے کی بیسویں برسی

نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان

?️ 17 ستمبر 2025نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان ترکی کے صدر رجب طیب

چینی بھی امام حسین کے زئرین کی خدمت میں مصروف

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کربلا کے نزدیک چینی شہری امام حسین کے زئرین کی خدمت

امریکہ بہت زیادہ فوجی اخراجات اور گرتے ہوئے سماجی بجٹ والا ملک

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  جرمن اخبار ڈائی سائٹ نے امریکہ میں سماجی پروگراموں کے بجائے

پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید پر کتنی چھٹیاں ملیں گی

?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے ملازمین کو عیدی دیتے ہوئے اس بات کا

اسدعمر نے کہا کہ گرین لائن بس کے کرایے کے بارے میں اہم بیان دے دیا

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ گرین

یوکرین میں نیٹو افسروں کی معلومات ہیک ہوئیں

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:    بدنیتی پر مبنی ہیکرز کے روسی گروپ RaHDit نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے