🗓️
کراچی (سچ خبریں) گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں سے محروم کراچی کے سب سے بڑے ویکسینیشن مرکز ایکسپو سینٹر اور ڈاو یونیورسٹی میں طبی عملے کی ہڑتال کے باعث ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے۔ ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ اوایسٹ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ تنخواہوں کی ادئیگی کیلئے تیار نہیں ہے۔
ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ اوایسٹ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔تنخواہوں سے محروم ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے دوسرا مرحلے میں پی آئی بی کالونی میں واقع کے ایم سی اسپتال کے باہر احتجاج جاری ہے۔
گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کے باعث کراچی ایکسپو سینٹر مکمل طور پر ویکسی نیشن کے حوالے سے غیر فعال ہوگیا ہے۔ویکسی نیٹرز کے احتجاج کا آج گیارواں دن ہے، ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ او آفس کے مرکزی دفتر کے سامنے راستہ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ تنخواہوں کی ادئیگی کیلئے تیار نہیں ہے، تنخواہوں کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔مظاہرے اور احتجاج کے باعث ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن کے خواہش مند شہری وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین سے محروم ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد کو ہڑتال کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن ضروری قرار دی جارہی ہے۔ طبی عملہ ہڑتال کے باعث ویکسین لگانے سے انکاری ہے، حکومت تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائے۔
مشہور خبریں۔
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال
دسمبر
اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں
جنوری
غزہ کی جنگ انسانی معاشرے کے لیے ایک حقیقی امتحان
🗓️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے خطے
جولائی
یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کی قیادت امریکہ اور انگلینڈ کر رہے ہیں:یمنی وزیر خزانہ
🗓️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خزانہ نے کہا کہ
دسمبر
سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنا قابل تعزیر جرم
🗓️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت
فروری
افغانستان جنگ کے دوران امریکہ نے خواتین فوجیوں کا کیسے استحصال کیا؟
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں افغانستان میں
مئی
آئرن ڈوم کا چالو ہونا اور حیفا میں دھماکوں کی آوازیں
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے آئرن ڈوم کے فعال ہونے اور حیفا
اپریل
صنعا پر سعودی جنگجوؤں کے وحشیانہ حملے
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمنی دارالحکومت صنعا کو
فروری