کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کریں گے، محسن نقوی

?️

کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی صحت مند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کے مسائل حل کریں گے، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں کمی آئے گی۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ہم نے پاسپورٹ کی رینکنگ پر بہت کام کیا ہے، تھوڑی سی محنت سے پاسپورٹ رینکنگ بہتر ہوئی، انشااللہ اگلے 2 سال میں پاسپورٹ کی رینکنگ بہت بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی صحت مند ہوگا توپاکستان صحت مندہوگا، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں بہت کمی آئےگی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ایک وقت تھا کہ یہاں سے ڈالر بھی اسمگل ہوتے تھے اور پاکستانی سرحدات کا کوئی والی وارث نہیں تھا، ہم نے اسمگلنگ پر بہت حد تک قابو پایا ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اسمگلنگ ختم کردی ہے، لیکن اس میں بہت کمی آئی ہے، اسمگلنگ معیشت کے لیے دیمک ہے، اس کے خاتمےکےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جرائم کو روکنا سیف سٹی سے ہی ممکن ہے، یہ بنیادی ضرورت ہے، کراچی کا سیف سٹی مکمل ہوگیا تو جرائم بہت نیچے آئیں گے، ہم سے بھی جو کچھ ہوسکا کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ کراچی پولیس جرائم کو نیچے لائی ہے جس پر انہیں کریڈٹ دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ کراچی اتنا بڑا شہر ہے کہ کئی شہروں کو ملالیں تو بھی کراچی ان سے بڑا ہوگا، شہر کے مسائل بھی اسی طرح بڑھتے ہیں، کسی نے آج 50، 100 سال پہلے سوچا نہیں تھا کہ یہ شہر اتنا بڑا ہوگا،لیکن اس کے باوجود کراچی اور سندھ پولیس کو جرائم میں کمی لانے کا کریڈٹ دینا ہوگا۔

محسن نقوی نے کہاکہ جب تک قوانین سخت نہیں ہوں گے تجاوزات کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، جرمانے اور سزائیں بڑھانی ہوں گی، تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، نتائج جلد نظر آئیں گے۔

قبل ازیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام کراچی بندرگاہ پر 2 نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی بندرگاہ آمد پر استقبال کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئی بوٹس کا معائنہ کیااور نئی بوٹ پر سفر کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت کے اقدام کو سراہا، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے جدید بوٹس کے بارے بریفنگ دی۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی چینلز پر اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کی براہ راست نشریات پر،پاکستانی سیاسی  فعالین کی شدید مخالفت

?️ 15 اکتوبر 2025پاکستانی چینلز پر اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کی براہ راست

 روس کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ٹرمپ پوتن کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں

?️ 13 نومبر 2025  روس کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ٹرمپ پوتن کو

شہباز گل کیس کی سماعت

?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے

یورپی یونین میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یوروپی بارڈر پروٹیکشن ایجنسی فرنٹیکس نے اطلاع دی ہے کہ اس

لندن تک پہنچیں نتین یاہو کی بدعنوانیاں

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: ایک یہودی تاجر نے لندن کی ایک عدالت میں پیش

نیتن یاہو یزید کے آئینے میں

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو

عراق میں سیاسی تنازعات کو بڑھانے میں امریکی سفارتخانہ کا کردار

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:عراق میں حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے امریکی

ایران-امریکہ مذاکرات کی تفصیلات؛سی این این کی زبانی

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے