?️
کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے سے قریب موجود عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت میں بینک اور دیگر دفاتر موجود تھے، عمارت کا کچھ حصہ گرنے کے بعد ملبے کے نیچے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔دھماکے کے بعد دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور رینجرز اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ شرجیل کھرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق دھماکا گیس لیکج سے ہوا، پہلی ترجیح جانیں بچانا ہے۔ متاثرہ عمارت میں بینک قائم تھا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شیر شاہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انکوائری میں پولیس افسران بھی شامل کیے جائیں تاکہ ہر پہلو سے چھان بین ہو سکے۔
انہوں نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں فوری ضروری سہولیات دینے کی ہدایات کی۔وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنرکراچی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔


مشہور خبریں۔
نابلس میں صیہونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 67 فلسطینی زخمی
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: نابلس کے شمال مغرب میں برقہ گاؤں میں ہونے والی
دسمبر
سرینگر :عارضی ملازمین کا ریگولرائزیشن کیلئے احتجاج
?️ 11 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط
?️ 4 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان ازبکستان کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ
مارچ
گندم خریداری کا نیا میکنزم پیپلز پارٹی کے اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔ شرجیل انعام میمن
?️ 21 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے
اکتوبر
امریکہ اور انگلینڈ یمنی پانیوں کے لئے خطرہ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ امریکہ، انگلینڈ اور دیگر قابض
جنوری
پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو چیلنج کردیا
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں اور
فروری
کیا ٹرمپ امریکہ کو خانہ جنگی میں گھسیٹیں گے؟
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی پر ایف بی آئی
اگست
رفح ٹینٹ سٹی؛ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو روکنے کے لیے امریکی صہیونی دھوکہ
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں :اگرچہ یہ بات تقریباً واضح ہو چکی ہے کہ غزہ
دسمبر