کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا

ریلوے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور پاکستان کی معیشت کیلئے سب سے اہم قرار دیے جانے والا کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا  خدشہ ہے کہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو جائے گا، کیونکہ رواں مالی سال بھی ایم ایل ون پر باقاعدہ کام کے آغاز کے امکانات معدوم ہو چکے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے حکومتی اہداف میں ایم ایل ون منصوبے کا سنگ بنیاد شامل ہی نہیں، منصوبے کے آغاز کے حوالے سے گزشتہ 2 سالوں کے دوران کئی وزراء کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کیے گئے، ایکنک کی جانب سے بھی ایم ایل 1 کی منظوری کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا، تاہم حکومت نے آئندہ مالی سال میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک نے منصوبے کیلئے قرض کی شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس پر جلد اتفاق کا امکان ہے۔ اتفاق رائے کے بعد ایم ایل 1 منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایل 1 منصوبہ 3 مختلف مراحل میں مکمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا پیکیج ون مکمل کرنے اور اس میں خیبر پختونخواہ کو شامل نہ کرنے کی تجویز ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیکیج ون میں زیادہ ٹریفک والے جنکشن کو پہلے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایل 1 منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز ہے جس میں سے 85 فیصد چین اور 15 فیصد فنڈز پاکستان کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔ 2015 میں سی پیک منصوبے پر کام کے آغاز کے بعد سے ہی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ایم ایل 1 منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا، تاہم 6 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبہ تاحال صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں ہیں: صیہونی میڈیا

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی میڈیا نے بن سلمان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے،مفتاح اسماعیل

?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی

کیا مزاحمتی تحریک پیچھے ہٹ سکتی ہے؟حماس کے لیڈر کا بیان

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم

قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے

مغربی تسلط کا دور ختم ہو ا: انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم کا اعتراف

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:    برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا

دمشق بنے گا عرب دنیا کی سفارتکاری کا مرکز

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے کہا کہ دمشق

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025 میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025

غلام محمود ڈوگر بطور سی سی پی او لاہور بحال

?️ 12 نومبر 2022لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے