?️
اسلام آباد(سچ خبریں)کالعدم تحریک ٹی ایل پی پر پابندی کے معاملہ پر نظر ثانی درخواست کے بعد وزارت داخلہ نے درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر داخلہ کے مطابق تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹی ایل پی کی نظر ثانی کی درخواست پر غور کرنے سمیت قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ کےافسران شامل ہوں گے۔
گذشتہ روز تحریک لبیک پاکستان نے کالعدم قراردینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی ، نظر ثانی درخواست انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت دی گئی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نےٹی ایل پی کی اپیل سننے کیلئے اجلاس طلب کرلیا تھا۔
اد رہے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
بعد ازاں قومی کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو شامل کرلیا تھا ، ٹی ایل پی کو فہرست میں 79 واں نمبر دیا گیا تھا۔نیکٹا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز، خیرات،امداد دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا ٹی ایل پی کوامداد دینادہشتگردوں کی مالی معاونت کےمترادف ہوگا۔


مشہور خبریں۔
میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو
نومبر
اسرائیل میں انتخابات کی جانب پہلا قدم
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عبری میڈیا نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ ربی ڈیوڈ
جون
وزیراعظم کی ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سپورٹ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت
مارچ
پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال کیلئے ’بائنڈنگ‘ فریم ورک کا مطالبہ
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے مصنوعی ذہانت اور
نومبر
وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت
?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے
جون
شامی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی خبروں کی تردید کر دی
?️ 25 اگست 2025شامی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی خبروں کی تردید
اگست
بلاول بھٹو کی عدلیہ پر کڑی تنقید
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی
اگست
عرب ممالک کی صیہونیوں کی توہین اور ڈرامائی معافی کا سلسلہ
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے عرب ممالک کے
اکتوبر