اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت سے مذاکرات کریں گے اور اس سلسلے میں، میں اور وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری تیار ہیں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئےلیکن ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا۔
آج کالعدم تنظیم کے احتجاج پر وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سول اور عسکری قیادت اکٹھی ہوئیں۔اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے دفاع، داخلہ، خارجہ، اطلاعات، ڈی جی آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے حوالے سے بتاتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جلد جاری ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا، جس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں، حکومت نے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
مشہور خبریں۔
شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
اگست
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ فروری میں 5کشمیریوں کو شہید کیا
مارچ
اسماعیل ہنیہ کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے: روس
جولائی
سردار سلیمانی کی انکساری نے انہیں مقبول بنایا
جنوری
سعودی کا رخ دمشق کی طرف؛ کیا بن سلمان مسائل سے بھاگ رہے ہیں؟
فروری
فلسطینی حامی جاپانی خاتون 20 سال بعد جیل سے رہا
مئی
اسرائیل کی نئی شرائط کے باعث معاہدے میں تاخیر
دسمبر
Kuta Offers Many Hotspots for People with Alternative Lifestyles