کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع، بہتر مستقبل کی توقعات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع ہوگئی ہے جس سے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کاروباری طبقے کی بہتر مسقبل کی توقعات 42 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیلپ بزنس کانفیڈینس انڈیکس 2023کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں بہت کم کاروباری حضرات مستقبل کے حالات اور ملک کی سمت سے متعلق مایوسی کا شکار ہیں۔

گیلپ پاکستان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے کاروباری طبقے میں عدم تحفظ اب بھی برقرار ہے لیکن کاروباری طبقہ مستقبل کے بارے میں زیادہ پر امید ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز اور سیاسی عدم استحکام تاجر برادری میں بڑھتے ہوئے خدشات کا باعث ہے لیکن مجموعی طور پر گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کم کاروباری ادارے مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مستقبل کے کاروباری حالات سے متعلق توقعات کے حوالے سے سوال کے جواب میں حیرت انگیز طور پر 61 فیصد کاروباری اداروں نے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے جبکہ 38 فیصد نے حالات مزید خراب ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، مستقبل کے کاروباری اعتماد کا نیٹ اسکور 42 فیصد بہتری کے ساتھ 22 فیصد مثبت رہا۔

ملک کی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کے تاثرات میں بھی گزشتہ 2 سہ ماہی کے مقابلے میں بہتری آئی ہے اور 26 فیصد جواب دہندگان کے مطابق پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے، تاہم مجموعی طور پر کاروباری برادری کا اعتماد 2022 کے مسلسل معاشی بحرانوں کی وجہ سے کم رہا۔

رواں برس کے آغاز سے ملک میں معاشی عدم تحفظ مزید بڑھ گیا ہے لیکن اس کے باوجود کاروباری صورتحال کے اسکور میں 25 فیصد بہتری آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے

بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا، وزیراعظم

?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد جاری

?️ 13 دسمبر 2025جموں و کشمیر:(سچ خبریں) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت

کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت خارجہ میں شرکت

کیا اب بھی صیہونیوں کے ساتھ دوستی کی گنجائش باقی ہے؟

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

افغان شہریوں کو ’جعلی پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر

بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے، بھارتی پراکسیز دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا

اسرائیل پر فائر بندی کے بارے میں پاکستانیوں کا نقطہ نظر؛ حملہ آور ناکام ہو گئے

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی پریس، دانشوروں اور ملک میں ہونے والی علاقائی پیشرفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے