کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع، بہتر مستقبل کی توقعات

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع ہوگئی ہے جس سے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کاروباری طبقے کی بہتر مسقبل کی توقعات 42 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیلپ بزنس کانفیڈینس انڈیکس 2023کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں بہت کم کاروباری حضرات مستقبل کے حالات اور ملک کی سمت سے متعلق مایوسی کا شکار ہیں۔

گیلپ پاکستان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے کاروباری طبقے میں عدم تحفظ اب بھی برقرار ہے لیکن کاروباری طبقہ مستقبل کے بارے میں زیادہ پر امید ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز اور سیاسی عدم استحکام تاجر برادری میں بڑھتے ہوئے خدشات کا باعث ہے لیکن مجموعی طور پر گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کم کاروباری ادارے مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مستقبل کے کاروباری حالات سے متعلق توقعات کے حوالے سے سوال کے جواب میں حیرت انگیز طور پر 61 فیصد کاروباری اداروں نے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے جبکہ 38 فیصد نے حالات مزید خراب ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، مستقبل کے کاروباری اعتماد کا نیٹ اسکور 42 فیصد بہتری کے ساتھ 22 فیصد مثبت رہا۔

ملک کی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کے تاثرات میں بھی گزشتہ 2 سہ ماہی کے مقابلے میں بہتری آئی ہے اور 26 فیصد جواب دہندگان کے مطابق پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے، تاہم مجموعی طور پر کاروباری برادری کا اعتماد 2022 کے مسلسل معاشی بحرانوں کی وجہ سے کم رہا۔

رواں برس کے آغاز سے ملک میں معاشی عدم تحفظ مزید بڑھ گیا ہے لیکن اس کے باوجود کاروباری صورتحال کے اسکور میں 25 فیصد بہتری آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

حوارہ کی صورتحال خراب ہونے کے ذمہ دار نیتن یاہو ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ

🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے نابلس کے جنوب میں

تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور

🗓️ 3 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف

حکومت کا 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ16

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

🗓️ 23 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث دیگر کرنسیاں

پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ایک جیسا ہے تو پھر تفریق کیوں؟ جسٹس مندوخیل

🗓️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ

ڈونباس کے میدان جنگ میں پے در پے شکست اور زلنسکی کی حالت زار

🗓️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈونباس کے میدان جنگ میں پے در پے شکستوں کے

ہلیری کلنٹن کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر اعتراض

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی یونیورسٹی کیمپس

آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں زیادہ کمی کی توقع نہیں، وزیر خزانہ

🗓️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے