کابل میں دہشت گردانہ حملوں پر پاکستان کا شدید ردعمل

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں  مذمت کی ہے اور  متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا حملوں میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،بڑی تعدادمیں لوگ زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سردارداؤدخان اسپتال کےنزدیک حملےقابل مذمت ہیں ، حملوں میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،بڑی تعدادمیں لوگ زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کرتےہیں، جن کے پیارے دہشت گردی کےاس بہیمانہ واقعے کا شکارہوئے اور ہم زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

یاد رہے کابل میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے مرکزی دروازے پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں طالبان کی بدری فورس 313 کے سربراہ سمیت 25 جاں بحق ہوئے تھے۔.

بعد ازاں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سردار داؤدخان اسپتال پر داعش نےحملہ کیا، جس میں خواتین بچوں سمیت7 افرادجاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل: اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی موجودگی ختم کرنی چاہیے

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار

ٹرمپ کے ٹیرف کو کھولنے کے لیے افریقہ، چین کی سنہری کلید

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: 2025 میں افریقہ کے لیے چین کی برآمدات میں 25

مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے

?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم

یمن نے انسانی تباہی اور داووں کی کمی سے خبردار کیا

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر صحت علی جحاف

لبنان کی عیسائی جماعت کا صیہونیوں کے سرحدی دعوے پر شدید ردعمل

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی اہم اتحادی لبنان کی قومی ڈیموکریٹک عیسائی

صدر اعظم بنتے ہی نفرت کا شکار

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بارے میں نیتن یاہو کا دعوی

?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل

پرویز خٹک نے آئندہ الیکشن کے متعلق بڑا اعلان کیا

?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اے آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے