ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 10 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے فتنہ الہندستان کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ویژن ’عزمِ استحکام ‘ کے تحت انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

مشہور خبریں۔

New Zealand man goes missing during Mount Merbabu hike

?️ 25 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان

?️ 16 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے امدادی

الاقصیٰ طوفان اور اسرائیل کا نظریہ مکڑیوں کے گھر سے زیادہ کمزور

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: تاریخی الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پورا ایک سال گزر چکا ہے،

وزارت خزانہ نے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی

چھ فلسطینی قیدی صیہونی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب

?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی الاقصی بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر سمیت چھ فلسطینی

ہنیہ؛ اکیسویں صدی کے مجاہدین کے لیے ایک حقیقی مثال

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل عبدالسلام احمد ہنیہ، جسے اسماعیل ہنیہ کے نام سے جانا

8 سال قبل جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر

?️ 11 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن آئیکون عائشہ عمر نے

پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ

?️ 13 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے