ڈیرہ اسمٰعیل خان : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

?️

ڈی آئی خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج، جن میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ختم کیا جا سکے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ آج لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کلیئر کردیا۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فور سز کے آپریشنز بھی بڑھ گئے ہیں۔

اگست 2025 پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دہائی کا بدترین مہینہ ثابت ہوا ، جولائی کے مقابلے میں دہشتگردوں کے حملوں میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

شیخ حسینہ کا اگلا ٹھکانہ کون سا ملک ہو گا؟

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: انڈیا کے بعد شیخ حسینہ کا اگلا ٹھکانہ کون سا

جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا گیا۔

?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو 5 سال کے

بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی تحریک کی حامی بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ شیخ

اردنی عوام کے موقف میں تبدیلی/غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا آغاز

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: جہاں اردن کی حکمران شہنشاہیت ذلت آمیز وادی عرب معاہدے

اپنی تنخواہ یا مراعات میں اضافہ نہیں کیا، اپنے احتساب کیلئے تیار ہوں، چیئرمین سینیٹ

?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

ٹرمپ کے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ

?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں:   واشنگٹن پوسٹ بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے

افغان امن میں پاکستان کا ایک کلیدی کردار رہا ہے

?️ 11 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر

گزشتہ دو ہفتوں میں کتنے شامی بے گھر ہو چکے ہیں؟اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے