?️
ڈی آئی خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کی گئی ایک کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر سبطین حیدر شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) 8 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے جنرل ایریا درابن میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں اطلاع تھی کہ بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج موجود ہیں۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع کوئٹہ کے رہائشی 30 سالہ میجر سبطین حیدر بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ خوارج سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے صفائی کی کارروائی جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے مٹانے کے عزم پر قائم ہیں اور ہمارے بہادر بیٹوں کی ایسی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے، کارروائی کے دوران 19 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ہلال احمرکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایندھن اور خوراک ختم
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
جون
اسرائیل کا فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جاری: ماسکو
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز جارح صہیونی اور فلسطینیوں
اپریل
آج ’ ’ یوم یکجہتی کشمیر“ جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
?️ 5 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آج پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر
فروری
حکومت کی مشکلات میں اضافہ
?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اتحاد مین شامل جماعتوں کے وعدے پورے نہ
جون
جہانگیر ترین پنجاب میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتےہیں
?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) جہانگیر ترین فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔قبل ازیں ہارون
جنوری
ایٹمی آبدوزوں کے ذریعے ٹرمپ کا خطرناک شو، عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش
?️ 2 اگست 2025ایٹمی آبدوزوں کے ذریعے ٹرمپ کا خطرناک شو، عوامی توجہ ہٹانے کی
اگست
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے خلاف اپیل مسترد کر دی
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائم مقام جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور
ستمبر
اس مہینے سے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہوگا
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری
اپریل