?️
راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 4 خوارج جہنم واصل کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے فتنہ الہندستان کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ یہ بھی پڑھیں:پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ویژن ’عزمِ استحکام ‘ کے تحت انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔


مشہور خبریں۔
بلاول نے ایک بار پھر امیر ممالک کو موسمیاتی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کو ’امیر ممالک کی جانب سے پیدا
مئی
عوام کو ریلیف نہ دے کر حکومت کیا کر رہی ہے؟نائب امیر جماعت اسلامی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے
اگست
ہمیشہ ماں کی بات ہوتی ہے باپ کی نہیں، مرد کی قربانیوں کو دیکھا ہی نہیں جاتا، نادیہ افگن
?️ 9 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ معاشرے
دسمبر
یمنی خواتین یونین کا انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی خواتین یونین نے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی
جنوری
غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو رکھنے کے لیے حماس کی حکمت عملی کا انکشاف
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: کان نیوز ویب سائٹ نے غزہ میں 15 ماہ کی
جنوری
اقوام متحدہ میں بینیٹ کی تقریرکا اسرائیلیوں نے مذاق اڑایا
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے
ستمبر
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں پاکستانی سابق نائب وزیر کا اظہارخیال
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے
اپریل
عراق نے انصار اللہ اور حزب اللہ کو اثاثوں کی بلاک لسٹ سے کیا خارج
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق میں دہشت گردوں کے اثاثے جمنے کے کمیٹی نے یمن
دسمبر