ڈسکہ انتخاب: سپریم کورٹ کا مؤقف،پولیس کا عدم تعاون دوبارہ پولنگ کا جواز نہیں ہوسکتا

اردو کو سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم پر فوری عمل در آمد کیا جائے: سپریم کورٹہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) ڈسکہ انتخاب سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے اہم موقٔف اختیار کرتے ہوئے سماعت میں جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کیا ہوائی فائرنگ اتنا شدید مسئلہ ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوں؟ پولیس کا عدم تعاون دوبارہ پولنگ کا جواز نہیں ہوسکتا پولیس کے خلاف تو کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی امیدوار ساجد ملہی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 سیالکوٹ (ڈسکہ) میں دبارہ انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا دوبارہ مسترد کردی، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کا حکم معطل کر بھی دیں تو کچھ نہیں ہوگا، پولنگ ختم ہونے کے 10گھنٹے بعد نوشین افتخار نے درخواست دی۔

سماعت کے آغاز میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار کی جانب سے پیش ہونے والے معاون وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکیل سلمان اکرم راجہ کو کورونا ہوگیا ہے اس لیے مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، کیس کی تیاری کے لیے ایک دن کی مہلت دی جائے، عدالت چاہے تو سلمان اکرم راجا زوم کے ذریعے دلائل دے سکتے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا، پیش کردہ نقشے کے مطابق 20 پریزائیڈنگ افسران صبح تک غائب تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کشیدگی ڈسکہ کے شہری علاقے میں ہوئی، الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ اور جواب اہمیت کے حامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ

کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔

🗓️ 16 جولائی 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ

MI6 یوکرین کے فوجیوں کو افریقہ کیوں بھیج رہا ہے؟

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:برطانوی فارن انٹیلی جنس سروس، MI6 یوکرینی کرائے کے فوجیوں کے

عدت کے بغیر دوسرے نکاح پر لاہور ہایئکورٹ کا عجیب و غریب فیصلہ

🗓️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیصلہ ایک شہری کی دائر

صیہونی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اتوار

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا انکشاف

🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کان ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے 31 جنوری

عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں :صدر مملکت

🗓️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم پاکستان میاں

معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سربراہ کو رہا کر دیا جائے گا

🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے طے کیا ہے کہ کالعدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے