?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ایندھن کی لاگت کی مد میں 20 فیصد اضافی وصول کرنے والے سرکاری شعبے کے بجلی پیدا کرنے والے اداروں (ڈسکوز) نے ستمبر میں اضافی 8.5 ارب روپے کی واپسی کیلیے آئندہ بلوں میں 70 پیسہ فی یونٹ منفی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کردی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے یکم جولائی سے یکم جون 2025 تک کی مدت کے لیے بنیادی ٹیرف میں 20 فیصد اضافے کی اجازت دینے کے بعد یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب فیول چارج ایڈجسٹمنٹ منفی جارہی ہے، ستمبر کے مہینے میں مجموعی پاور سپلائی کا کم و بیش 74 فیصد ایندھن کے مقامی ذرائع سے تیار کی گئی جس میں سے نصف سے زائد پر ایندھن کی مد میں صفر لاگت آئی۔
گزشتہ ماہ نیپرا نے اگست کی کھپت کے لیے 57 پیسے فی یونٹ منفی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے لیےعوامی سماعت کی تھی لیکن تقریباً ایک ماہ تک ٹیرف میں کمی سے آگاہ نہیں کرسکا۔ تاہم چونکہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ صرف ایک ماہ کے لیے ہے، اس لیے ستمبر میں کم و بیس 70 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔
بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے اپنی پٹیشنز میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر کے 7.62 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں تیل کی مد میں بجلی کی فی یونٹ پیدواری لاگت 9.1 روپے روپے رہی ہے جو کہ کم و بیش 20 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے جبکہ بجلی کی کھپت کم و بیش 6 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ سال سے کم ہے۔
نیپرا نے 30 اکتوبر کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی درخواست کی سماعت کی تھی جس میں 9.8006 روپے فی یونٹ فیول چارج کی مد میں 70.5 پیسے فی یونٹ کمی کی استدعا کی گئی تھی۔ سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ پاور کمپنیوں نے ایندھن کی لاگت کی مد میں 9 روپے 80 پیسے وصول کیے تھے تاہم اصل لاگت 9 روپے 9 پیسے فی یونٹ آئی تھی۔
سی پی پی اے نے ڈسکوز کے کمرشل ایجنٹ کے طور پر دائر کردہ ایک درخواست میں صارفین کو نومبر کے بلوں میں ستمبر میں استعمال کی گئی بجلی مد میں 70 پیسے فی یونٹ منفی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی استدعا کی تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا معاہدہ
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی
مئی
یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں
جون
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
یمن نے ایک دن سے بھی کم میں دیا "اسرائیل” کو جواب
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے رپورٹ
جولائی
سینئر وکلاء نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
?️ 8 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف توہین عدالت کے جرم میں سزا کے طور
جون
بھارت کو عالمی برداری کے موقف کو تسلیم کرنا پڑے گا:ترجمان دفتر خارجہ
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا
اگست
یہودی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی، مصر نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا
?️ 20 جولائی 2021قاہرہ (سچ خبریں) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی
جولائی
صیہونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں زخمی
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے
فروری