ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی نئی لہر کی تصدیق کر دی، عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

فیصل سلطان کی عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل  

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے اور بہت خطرناک ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر سامنے آچکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہر وبا کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اور خطرناک بھی ہوسکتی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو وائرس ہمارے ہیلتھ سسٹم پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے بھی کہا کہ ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے اور نئے کیسز کی بڑی وجہ وائرس کی برطانوی قسم ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ابتدا میں ملک کے جن اضلاع میں کیسز بڑھتے ہوئے نظر آئے وہاں کی آبادی کا بڑا حصہ برطانیہ میں مقیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وائرس کے اس قسم کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے جبکہ اس سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی زیادہ ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت اور بنگلہ دیش سمیت پورے خطے میں کیسز بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے واضح ہورہا ہے کہ پورے خطے میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

جاپان؛ مشرقی ایشیا میں امریکی عسکریت پسندی کی ریڑھ کی ہڈی

🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع نے واشنگٹن اور ٹوکیو کے

فلسطین کے لیے امریکی رائے عامہ میں تبدیلی

🗓️ 29 مئی 2021سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید

صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ

🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ

فلسطینی قوم ٹرمپ کے خیالی منصوبوں کو قبول نہیں کرے گی:حماس

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع

تل ابیب کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں

جنگ سے متعلقہ اخراجات کی وجہ سے اسرائیل کا بجٹ خسارہ میں

🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جنگ بندی کو

وزیر خارجہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ

🗓️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے

یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے