?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے افغانستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے، اس دوران باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، افغان وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کی سطح بلند کرنے کا خیر مقدم کیا۔
امیر خان متقی نے بتایا افغانستان نے بھی پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش قدمی ہے۔
دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا گیا، ازبکستان پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن پروجیکٹ فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔
قبل ازیں اسحٰق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، اسحٰق ڈار اور ڈیوڈ لیمی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت کثیر الجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ 17 مئی کو دورہ پاکستان کے اختتام پر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا تھا کہ تمام فریقین سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔
اسلام آباد میں خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں ڈیوڈ لیمی نے کہا تھا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔
بھارت کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔
پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر بمباری کھلی جارحیت:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
اگست
میکرون نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فرمانبردار بندر
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار ڈیلی ایکسپریس نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس کے
جولائی
لبنانی صدر کے انتخاب کے عمل میں سعودی عرب کی نئی رکاوٹیں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریںاگرچہ سعودی عرب دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات خاص طور پر
فروری
کون بن سکتا ہے آئندہ برطانوی وزیراعظم
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے سے ایک بار پھر یہ قیاس
اکتوبر
جرمن فوج کا نیا پروکیورمنٹ پلان امریکہ سے آزادی پر مرکوز ہے
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: جرمن فوج نے ملک کی پارلیمانی بجٹ کمیٹی کے لیے
ستمبر
ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کی کوشش؛ امریکی عوام کی رائے
?️ 14 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ ایران
مارچ
ماسکو کے کنسرٹ ہال حادثے کے بارے میں روسی حکام کا بیان
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی استغاثہ نے ماسکو کنسرٹ ہال کے واقعے کو دہشت
مارچ
اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار
?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
مئی