?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انھوں نے کہا چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہے، ہم ملک میں چینی برادری کیلئے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے، ائیر پورٹس پر چینی باشندوں کی آمد و رفت میں سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 22 جون 2025مری (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے
جون
غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کی نئی تجویز
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روئٹرز نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور فلسطینی
مارچ
گیلنٹ کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید: مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ غزہ پر قبضہ کیا کرے گا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے نیتن یاہو
ستمبر
حماس غزہ جنگ کے خاتمے کے بدلے تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور گروپ کے
اپریل
برازیل برکس کی حمایت میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر کے ایک سینئر مشیر نے اعلان کیا
جولائی
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ
مئی
صیہونی حکومت کی آخری سانسیں
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی حکومت کو
جون
پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں جلد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی اپنی حکومتیں بنائیں گی:آصف زرداری
?️ 6 مئی 2022سندھ(سچ خبریں)آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس
مئی