🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے تا ہم چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔
ذرایع وزارت صحت کے مطابق چین سے رواں ہفتے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک آئیں گی جن میں 15 لاکھ خریدی گئیں جبکہ 5 لاکھ کورونا ویکسین تحفے کے طور پر ہوگی، چین سے کورونا ویکسین کی 4کھیپ آئیں گی۔چین سے کورونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔
اس حوالے سے ذرایع نے بتایا ہے کہ چین سے 3 کھیپ خصوصی پروازوں جبکہ ایک قومی ایئرلائن(پی آئی اے) سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ 5لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی 3 کھیپ پاکستان آئیں گی۔ چین کا 5 لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔خیال رہے کہ ذرائع نے اس سے قبل بتایا تھا کہ سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔ چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کیلئےخصوصی رعایت دی ہے اور پاکستان میں سائینوفارم کورونا ویکسین موثر و کامیاب ثابت ہوئی۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ میں توسیع، 12 وزرا، 9 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا
🗓️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی، نئے
فروری
ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کا دنگل سج گیا
🗓️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42
ستمبر
نیٹو دنیا میں عدم استحکام کے لیے مغرب کا آلہ کار
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں
فروری
لاپتا صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے
🗓️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے
ستمبر
نیپرا میں بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی
مئی
سام سنگ نے فون گلیکسی زی فولڈ 3 کی قیمت کا اعلان کردیا
🗓️ 15 اگست 2021سیئول(سچ خبریں) سام سنگ نے پاکستانی صارفین کے لیے اپنے پہلے انڈر
اگست
زلمی بخاری کا حکومت پر اپنی ٹیم کے اراکین کو اغوا کرنے کا الزام
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلمی بخاری نے الزام لگایا
جولائی
ریپبلکن امیدواروں کے درمیان بحث و مباحثہ
🗓️ 25 اگست 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کی میزبانی میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے
اگست