🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں انڈین ایئرفورس کی بدترین شکست کے بعد چین نے پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران رافیل اور دیگر طیارے مار گرانے کے بعد چینی جہازوں اور پاکستانی پائلٹوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے، جس کے بعد چین نے پاکستان کو جدید جے 35 اے دینے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کی ابتدائی کھیپ 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کی جائے گی۔
پاکستان ایئر فورس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے شینیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کے ففتھ جنریشن فائٹر کی منتقلی میں تیزی لائی گئی ہے، ٹائم لائن میں اس ایڈجسٹمنٹ کو بڑی حد تک بڑھتی ہوئے علاقائی کشیدگی اور پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے، نظرثانی شدہ شیڈول کے ساتھ پاکستان کو ان جدید اسٹیلتھ فائٹرز کی پہلی کھیپ 2026ء کے اوائل میں موصول ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے کیوں کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظرپاکستان اپنی فضائی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اپ گریڈیشن کر رہا ہے، اسی سلسلے میں 2024ء کے اواخر میں پاکستان کی جانب سے J35A اسٹیلتھ فائٹرز کے حصول کا ارادہ ظاہر کیا گیا، جو کہ چین سے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کی پہلی معلوم ایکسپورٹ ہے جو بیجنگ کے لیے ایک اہم کامیابی ہے کیوں کہ وہ خود کو ایک عالمی دفاعی برآمد کنندہ کے طور پر شناخت کرانا چاہتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس معاہدے کا اعلان چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا کے اسلام آباد کے ایک اہم دورے کے قریب کیا گیا جو پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کیلئے آئے تھے، اپریل میں قیاس آرائیوں میں اس وقت شدت آئی جب پی اے ایف کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے بیجنگ کا دورہ کیا جہاں بعد میں سرکاری چینی میڈیا نے 8 اپریل کو وزیر دفاع ڈونگ جون سے ان کی ملاقات کی تصدیق کی۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کی صورتحال سے متعلق نئی تفصیلات
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی ذریعے نے حالیہ حملے کے بعد حزب اللہ
اکتوبر
شام میں کیا ہو رہا ہے؟ سڑکوں پر خون کی ندیاں اور اجتماعی قتل عام
🗓️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں
مارچ
امام خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان ایک خاص محبت تھی
🗓️ 14 اگست 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے فرزند عبدالسلام ہنیہ نے المیادین نیوز
اگست
یوکرینی صدر کو برخاست کیے جانے کا امکان
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کے
نومبر
اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے
🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں
جولائی
غزہ کی جنگ اور اندرونی بحران سے اسرائیل تباہ
🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
کارکردگی جانچنے کے نئے نظام پر تحفظات؛ ایف بی آر افسران کا کیٹگریز کی بنیاد پر انعامات لینے سے انکار
🗓️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کے کارکردگی جانچنے کے نئے نظام پر
اپریل
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے حلبوسی کو عراقی پارلیمنٹ کی صدارت تک پہنچایا
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے رکن احمد الموسوی نے
جنوری