?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے توانائی کے شعبے کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست پر حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ابھی بات شروع ہی کی ہے اور جواب حوصلہ افزا ہے، مذاکرات کے لحاظ سے ابھی ابتدائی ایام ہیں‘۔
انہوں نے کہاکہ ’ہمارے پاس بہت سے پروگرام ہیں، اتار، چڑھاؤ کے مراحل ہیں، ہمارے پاس ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے‘۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ممکنہ طور پر ملک کے لیے مزید سانس لینے کی گنجائش پیدا کرسکتی ہے کیونکہ پاکستان پاور پلانٹس کی تعمیر اور بجلی کی قیمتوں کمی کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے قرض کی پختگی میں اضافے کا خواہاں ہے۔
جولائی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی مجوزہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ توانائی شعبے کے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر چینی حکام سے بات چیت کررہے ہیں۔
حکومت اور آئی ایم ایف جولائی میں 37 ماہ طویل قرض پروگرام پر متفق ہوگئے تھے تاہم آئی ایم ایف کے مطابق قرض کی فراہمی کو پاکستان کے ترقیاتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے ضروری اقتصادی یقین دہانیوں کی بروقت تصدیق سے مشروط کیاگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق چین نے جولائی میں شروع ہونے والے موجودہ مالی سال میں 26 ارب ڈالر کے مجموعی قرض میں سے 16 ارب ڈالر کے قرض کو حال ہی میں رول اوور کیا ہے، محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کلائمیٹ ریزیلینس فنڈ سے اضافی قرض کے حصول کے لیے بات چیت شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے نے رابطہ کرنے پر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر بیجنگ کے مثبت ردعمل کے دعوے پر تبصرے سے معذرت کرلی تاہم سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی، لوگوں کے طرز زندگی کی بہتری اور معاشی استحکام کے تسلسل کی حمایت کرتا ہے۔
مزید برآں محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ کاروبار میں رہتے ہوئے کاروبار نہیں کیا جاسکتا اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے موافق ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے، رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے کئی وزارتیں ختم اور ڈیڑھ لاکھ وفاقی اسامیاں ختم کرکے حکومتی اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان سی پیک کے تحت چینی کمپنیوں کی جانب سے لگائے 9 پاور پلانٹس کے قرضوں کی پختگی میں التوا کا خواہاں ہے۔
ٹیکس آمدن میں اضافے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان جولائی 2025 سے ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں سے ٹیکس جمع کرنے کا خواہاں ہے، یہ شعبہ جات ٹیکس لاگو کرنے کی سابقہ کوششوں کی مخالفت کرتے رہے ہیں، وزیر خزانہ نے انٹریو میں مزید کہاکہ صوبائی حکومتیں زرعی شعبے میں قانون سازی کریں گی۔
مانیٹری پالیسی پر بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہاکہ اسٹیٹ بینک 4 نومبر کو ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کرسکتا ہے۔
گزشتہ ماہ ستمبر میں عالمی اجناس کی قیمتوں میں کمی ، گھریلو زرعی پیداوار میں اضافے اور روپیہ مستحکم ہونے کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد تک گرنے پر شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی جو کہ 19.5 فیصد سے 17.5 فیصد پرآگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین
اکتوبر
موجودہ صورتحال میں پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ فضل الرحمان
?️ 26 مارچ 2026ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل
مارچ
حکومت کا کفایت شعاری پلان، عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار کی زیرقیادت کمیٹی قائم
?️ 10 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کے کفایت شعاری پلان اور توانائی کی
مارچ
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرون نے بھوک ہڑتال کرنے
مارچ
عطوان: شام کی قومی مزاحمت شروع ہو گئی ہے/ شام میں 2 اہم پیشرفت
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات کی طرف
اگست
رائٹرز: بھارت پاکستان میں پانی کی آمد کو کم کرنا چاہتا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: رائٹرز نے ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کشمیر
مئی
صہیونی جیلیں فلسطینی بچوں کے لیے ذبح خانے
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:بچوں کی قاتل صیہونی حکومت فلسطینی بچوں کو بھی نہیں بخشتی
دسمبر
پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں اور شیخ رشید کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
مئی