?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز اضافے کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار 87 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 33 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس یا 0.7 فیصد اضافے کے بعد 87 ہزار 68 پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافے کا رجحان برقرار رہا تھا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 643 پوائنٹس یا 0.75 فیصد اضافے کے بعد 86 ہزار 701 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم، کاروبار کے اختتام پر یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا تھا اور انڈیکس 409 پوائنٹس یا 0.48 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 466 پر بند ہوا تھا۔
بزنس ریکاڈر کی خبر کے مطابق بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے بتایا تھا کہ تیزی کے رجحان کی وجہ اداروں کی جانب سے خریداری اور بہتر کارپوریٹ آمدنی ہے۔
بروکریج ہاؤس اسمٰعیل اقبال سیکورٹیز کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی بدولت سرمایہ کاروں نے بہترین قیمت پر حصص خریدنے کے مواقع سے فائدے اٹھایا۔
اس سے ایک روز قبل (21 اکتوبر) کے ایس ای-100 انڈیکس 807 پوائنٹس یا 0.95 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 57 پر پہنچ گیا تھا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد سہیل نے بتایا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد سیاسی بے یقینی میں کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں اضافہ ہوا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق کا کہنا تھا کہ شرکا کو امید ہے کہ سیاسی بے یقینی کم ہو گی اور معاشی استحکام جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ سینیٹ کے بعد 21 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے بھی 2 تہائی اکثریت کے ساتھ منظور ہو گیا تھا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی، تحریک کی منظوری کے لیے 225 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیے تھے جبکہ 12 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
16 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 365 پوائنٹس اضافے کے بعد 86 ہزار 205 کی بُلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
برطانوی حزبِ مخالف کا ٹرمپ کے خلاف بی بی سی کی حمایت کا مطالبہ
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ کی جانب سے بی بی سی پر
نومبر
کابل ائیرپورٹ پر افراتفری پی آئی اے کا آپریشن معطل
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال
اگست
ملیحہ لودھی: ٹرمپ انتخابی جنگ کے دلدل میں پھنس گئے ہیں
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے سابق نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ کا ماننا ہے
مارچ
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی جہاز رانی کو بھاری نقصان
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:جرمن کنٹینر کمپنی ہاپاگ-لوئیڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آبنائے
مئی
شمالی وزیرستان میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا
?️ 26 دسمبر 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان کےعلاقے شیوا میں
دسمبر
ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہوسکتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ
?️ 20 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے
مارچ
غزہ بچوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں یونیسیف کے اقوام متحدہ کے
دسمبر
بائیڈن تیل اور گیس کی تلاش میں ہیں نہ جنگ کی:نصراللہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے
جولائی