چین نے امریکا سے تعلقات بگاڑنے کے لئے نہیں کہا: منیر اکرم

منیر اکرم نے بھارت  کو دہشت گردی کی ماں  قرار دے دیا

?️

اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہےکہ چین نے امریکا سے تعلقات بگاڑنے کے لئے نہیں کہا، ماضی میں امریکا سےتعلقات میں جو گہرائی تھی شایداب نہیں ہے۔ کشمیر کےمعاملے کو ہر سال عالمی سطح پر اٹھاتے ہیں اور اس میں چین ہمارے ساتھ ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور جی 77 گروپ کے نو منتخب صدر منیر اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جی77گروپ میں شامل ممالک کی حمایت حاصل تھی، پاکستان نے ہرموقع پرلیڈر شپ دکھائی ہے جس کی وجہ سے  یہ گروپ مؤثر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سمیت کئی بحران ہمارے سامنے ہیں، ہمیں ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے، شفاف اور غیر جانب دار ہوکرکام کریں گے، جی 77 گروپ کی یکجہتی بہت اہم ہے، اس  لیے ہماری کوشش ہوگی کہ گروپ کےتمام ممالک کوساتھ لے کر چلیں۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ 70 سال پرانا ہے، ہم نے 50 سال تک مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں نہیں اٹھایا تھا، پاکستان نے کھل کر کشمیرکے موقف کی حمایت کی ہے، ہم نے سلامتی کونسل میں تین بار مسئلہ کشمیر کو اٹھایا، اس مسئلے پر بہت سے ممالک نے حمایت کی، ہمیں سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور ہیومن رائٹس کونسل میں دباؤرکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کےمعاملے کو ہر سال عالمی سطح پر اٹھاتے ہیں اور اس میں چین ہمارے ساتھ ہے، چین کھل کر کہہ چکاہےکہ کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے، چین سلامتی کونسل میں ویٹو پاور ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ جیوپولیٹیکل حالات سب سمجھتے ہیں، چین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں اور امریکا کےساتھ ہمارے تعلقات برے نہیں ہیں، ماضی میں امریکا سےتعلقات میں جو گہرائی تھی شایداب نہیں ہے مگر امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں، چین نے ہمیں امریکا سے برے تعلقات رکھنے کےلیے  نہیں کہا، ہماری کوشش یہی ہے کہ امریکا کےساتھ تعلقات اچھے رہیں۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم

وزیر اعظم کے بیان نے امریکا میں تہلکا مچا دیا

?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم و جبرکی پالیسیاں مسلسل جاری ہیں : کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 14 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ

الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی

?️ 17 اگست 2025الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی

انسانی امداد کے حصول کے لیے لائن میں لگے مظلوم فلسطینی بھی صیہونی جارحیت کا شکار

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کی

افغانستان اور عراق میں ناکامی پر امریکی جرنیلوں کا احتساب ہونا چاہیے:امریکی سابق وزیر دفاع

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر دفاع کا مطالبہ ہے کہ افغانستان اور

جب تک ترکی ہماری سرحدوں پرحملہ کرتا رہے گا تعلقات کا معمول پرآنا ناممکن: عراقی صدر

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی صدر عبداللطیف الرشید نے کرد روداو چینل کو انٹرویو دیتے

عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے