چین سے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی

سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل چوتھی کھیپ پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج رات اسلام آباد پہنچے گی، کونویڈیسا ویکسین چینی کمپنی کین سائینو بائیو لوجکس کی تیار کردہ ہے اور پاکستان نے کین سائینو سے کرونا ویکسین کی خریداری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی، کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ کونویڈیسا ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے۔ ویکسین کمرشل پرواز پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی جائے گی۔

کونویڈیسا ویکسین چینی کمپنی کین سائینو بائیو لوجکس کی تیار کردہ ہے اور پاکستان نے کین سائینو سے کرونا ویکسین کی خریداری کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ 26 مارچ کو اسلام آباد پہنچنا تھی، ناگزیر وجوہات کی بنا پر ویکسین لانے میں تاخیر ہوئی۔ اس کے بعد چین سے ویکسین کی پانچویں کھیپ 31 مارچ کو آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 10 لاکھ خوراکوں کی کھیپ بھجوانے کی بھی اپیل کی گئی ہے، چین سے تاحال کرونا ویکسین کی 3 کھیپ پاکستان آچکی ہیں، چین پاکستان کو کرونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں عطیہ کر چکا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان نے کین سائینو سے سنگل ڈوز 60 ہزار ویکسین خوراکیں اور سائینو فارم سے 10 لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی ہیں۔

 

 

مشہور خبریں۔

میں جنگ کی حمایت نہیں کر سکتا: پوپ

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:پوپ نے ایران پر حملے میں شہریوں کے قتل عام

ایران ، قاہرہ چار فریقی اجلاس کا مرکزی محور 

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:  مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ،

امریکی ریاست اوہائیو میں بڑے پیمانے پر فائرنگ؛ 12 افراد زخمی

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: امریکی ریاست اوہائیو کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہر

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ

ایک بار پھر بائیڈن نے صرف مہلک فائرنگ سے نمٹنے کا وعدہ کیا

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:  شکاگو میں یوم آزادی کی تقریب میں ہلاکت خیز فائرنگ

امریکی صدر کی افغان رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات، افغانستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا کھوکھلا وعدہ

?️ 27 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے صدر اشرف

نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت

?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف نے وطن واپسی سے

یومِ پاکستان جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، ایوان صدر میں پروقار تقریب، مسلح افواج کی پریڈ

?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان آج ملک بھر میں جوش و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے