🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر پی آئی اے کی پرواز چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ لیکر اسلام آباد پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے چین سے لائی گئی ویکسین فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے چین سے سائنیو فارم ویکسین کی چھ لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی۔پاکستان نے 20 لاکھ سائینو فارم خوراکیں چینی کمپنی سےخریدی ہیں، گزشتہ دو روز میں 20 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں لائی جا چکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے چین سے لائی گئی ویکسین فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چین سے 13 لاکھ 20 ہزار سائنو فام خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں، سائنو فام ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 639 ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 64 لاکھ 48 ہزار 406 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 282 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
مقدمات کے فیصلوں اور ٹرائل میں تاخیر کی وجہ سے نیب ترامیم کی گئیں، وزیرقانون
🗓️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
مارچ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی
🗓️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم
فروری
سفارتکاری پر تاکید حلف برادری کے موقع پر ایرانی صدر کا اہم خطاب:سی این این
🗓️ 6 اگست 2021سچ خبریں:سی این این نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی
اگست
جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہین عدالت کا کیس: طلعت حسین، مطیع اللہ جان کو نوٹس جاری
🗓️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی
مئی
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
اب کیلے سے بھی کپڑا تیار کیا جائے گا
🗓️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کپڑے کی صنعت میں بڑی پیش رفت
مارچ
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
🗓️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل
ستمبر
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے:وزیر خزانہ
🗓️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری
جون