?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک (آئی سی بی سی) سے 50 کروڑ موصول ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اکاؤنٹ میں چینی بینک آئی سی بی سی سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ چین سے مزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کےلیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور جلد ہی یہ فنڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چینی بینک نے پاکستان کےلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی جو پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک کو ادا کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے 4 مارچ کو بتایا تھا کہ چین کے آئی سی بی سی نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سہولت کے رول اوور کی منظوری دے دی اور 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم 3 اقساط میں ملے گی، جس کی 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو چکی ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 فروری کو 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے تھے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا تھا کہ الحمداللہ، چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔
انہوں نے 22 فروری کو بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک کے بورڈ نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی سہولت کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کیے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مجموعی قومی ذخائر 9.85 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ نے بتایا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 مارچ سے بڑھ کر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک نے مزید بتایا تھا کہ کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں اور یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم کا ردعمل
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی عدالت انصاف کے فلسطین پر
جولائی
برطانوی وزارت خارجہ کے ملازمین کو غزہ کی حمایت پر برطرفی کی دھمکی
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کے وزارت خارجہ کے 300 سے زائد ملازمین، جنہوں نے
جون
ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات؛ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی طرف ایک نیا قدم؟
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار واشنگٹن
اگست
نیب کا ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطہ
?️ 29 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض
جنوری
کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد
فروری
ڈالرز کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے تشویش ناک خبر
?️ 7 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ڈالرز کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے تشویش ناک خبر، عالمی بینک نے
دسمبر
اماراتی عہدیدار کو صیہونی حکومت کے ساتھ گرمجوشی کے تعلقات پر فخر
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ابوظہبی سرمایہ کاری کے دفتر کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات
فروری
’مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں‘، عسکریت پسندوں کا سی ٹی ڈی مرکز بنوں پر قبضہ برقرار
?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
دسمبر