?️
لاہور: (سچ خبریں) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیلنج ہے کہ تمام حکومتی جماعتیں مل کر 10سیٹیں بھی جیت جائیں تو ہم سمجھیں گے جیت گئے ۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ، ایک دوسرے کی رائے مختلف ہوسکتی ہے لیکن اختلاف نہیں۔
اختلاف تب ہوگا جب عمران خان کو اختلاف ہوگا، عمران خان کی قیادت میں پوری پی ٹی آئی متحد ہے، چھوٹی موٹی باتوں تنازعات سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، پارٹی کی مقبولیت 20فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔حماد اظہر کے حلقے لاہور میں لوگوں کا مزید اچھا رسپانس ملا ہے۔ آئین قانون کی بالادستی کیلئے عمران خان کام کررہا ہے، جب بھی الیکشن ہوگا، میں ایک تقریر میں مریم نواز کو چیلنج دیا تھا کہ تمام حکومتی جماعتیں اکٹھی ہوجائیں، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں اور شفاف کروائیں، اگر یہ سب مل کر 10سیٹیں بھی جیت جائیں تو ہم سمجھیں گے کہ یہ جیت گئے ہیں۔
اس وقت عوام ایک طرف کھڑی ہے جب حکومت میں وہ لوگ ہیں جن کے پاس عوامی نمائندگی نہیں ہے۔ حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ یہ عوامی حکومت نہیں ہے، ہم قومی ایجنڈے پر حکومت کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ شہبازشریف عوام کو دکھانے کیلئے ہمارے ساتھ ہاتھ بھی ملاتے ہیں جبکہ دوسری جانب کریک ڈاؤن کرتے ہیں۔ مزید برآں مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، فلسطین پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ عوام تسلیم نہیں کریں گے۔
اسد قیصر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ شہبازشریف ایک جعلی وزیراعظم ہیں، فلسطین پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ان کے دستخط کے ساتھ جعلی ہی تصور ہوگا۔ پاکستان کے عوام کا منتخب کردہ وزیراعظم عمران خان ہیں، جنہیں جعلی حکمرانوں نے جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے، شہبازشریف جعلی مینڈیٹ کے ذریعے وزیراعظم بنے ہیں، فلسطین پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ عوام تسلیم نہیں کریں گے۔
شہباز شریف نے پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ شہباز شریف ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط اور ان کے ٹویٹ کا خیرمقدم کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، ایک جعلی وزیراعظم باہر جا کر قوم کی ترجمانی نہیں کر سکتا، جعلی حکومت نے فلسطین کے حوالے سے اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا کہ عمران خان کی کی فلسطین بارے وہی پالیسی ہے جو قائداعظم کی تھی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا منتخب کردہ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی عمران خان ہے، بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ملک کے لیے
اکتوبر
"نئے ابو عبیدہ” کی تقریر کے پیغامات؛ فلسطینی مساوات میں مزاحمت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے کل اپنی شعلہ بیانی
دسمبر
صہیونیوں کو چھ دن کا پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کی نصیحت
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے
اگست
چین اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: چین اور سعودی عرب کےدرمیان اپنی شراکت داری کی تزویراتی
دسمبر
صیہونی حکومت اور فرانس کا الجزائر میں تفرقہ اندازی کا منصوبہ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت، فرانس اور مراکش کی
مئی
ملتان: پولیس کا سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، رشتے دار گرفتار
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے رات گئے سینئر سیاستدان جاوید
فروری
اپنا منہ بند کرو!:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کا جنوبی کوریا کے صدر سے خطاب
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا کے صدر کے یہ کہنے کے بعد کہ ان
اگست
بادشاہ چارلس نے پاکستانی دورے کی خواہش کا اظہار کیا، عدنان صدیقی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: مقبول اداکار عدنان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی
نومبر