چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا  وہ  ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سےقبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا اور چیف جسٹس ہاؤس سےریٹائرڈججزکیلئےمختص گھرمیں منتقل ہوگئے۔چیف جسٹس نے ذاتی سامان کی منتقلی گزشتہ ہفتے ہی شروع کردی تھی ، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کومدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔

یاد رہے صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔نامزد چیف جسٹس عطا بندیال کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہے ، تقریب 2 فرروی کو ایوان صدر میں ہوگی، جس میں وہ چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے

?️ 15 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی

اولیانوف کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جواب: ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ این پی ٹی کے خلاف ہے

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: ویانا میں واقع بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر

پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلز پارٹی رکھ لے۔ فاروق ستار

?️ 23 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا

مریم نواز کو سیاست تک ہی محدود رہنا چاہیے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم

Indonesia To Offer Infrastructure Projects At IMF-World Bank Meeting

?️ 6 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ایران جنگ نے واشنگٹن کے پوشیدہ بحران کو بے نقاب کر دیا:لبنانی پروفیسر

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:امریکی قومی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کا استعفی، آرمی چیف کی برطرفی

اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نا ہوسکا

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف

اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی پریڈ کا شاندار مظاہرہ

?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے