چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا  وہ  ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سےقبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا اور چیف جسٹس ہاؤس سےریٹائرڈججزکیلئےمختص گھرمیں منتقل ہوگئے۔چیف جسٹس نے ذاتی سامان کی منتقلی گزشتہ ہفتے ہی شروع کردی تھی ، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کومدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔

یاد رہے صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔نامزد چیف جسٹس عطا بندیال کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہے ، تقریب 2 فرروی کو ایوان صدر میں ہوگی، جس میں وہ چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے