?️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں منعقدہ وکلا کنونشن نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بینچ کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے آئین کی تشریح کی حمایت کرتے ہوئے قرارداد منظور کی کہ الیکشن کمیشن کو آئینی مدت سے تجاوز کرکے انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
وکلا کنونشن کی جانب سے عدلیہ کے درمیان سامنے آنے والے اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب سندھ بار کونسل کا خیال ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ازخود نوٹس پر کارروائی شروع کرنے کے اختیارات اور سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل کو ریگولیٹ کیا جانا چاہیے۔
کنونشن کے مقررین میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد شاہد زبیری، سیکریٹری مقتدیر اختر شبیر، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اشتیاق اے خان، نائب صدر ربیعہ باجوہ اور سیکریٹری صباحت رضوی، پاکستان بار کونسل کے شفقت چوہان اور سابق سینیٹر بابر اعوان نمایاں تھے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس کنونشن کی مشترکہ طور پر میزبانی کی۔
کنونشن کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر کے وکلا آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے متحد ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ پریشان کن ہے کہ بعض سیاسی رہنما اور جماعتیں آئین کی واضح شق کی خلاف ورزی کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں، آئین کی دفعات اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کے ٹائم فریم کے بارے میں واضح ہیں اور سپریم کورٹ نے ان دفعات کی درست تشریح کی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئینی مدت سے تجاوز کرکے انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، انتخابات میں تاخیر کا عمل ’غیر آئینی‘ ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ عدلیہ میں اختلافات کے بارے میں وکلا فکر مند ہیں اور چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ رہنمائی کریں اور عدلیہ اور بالخصوص عدالت عظمیٰ کے وقار اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو متحد کریں۔
قرارداد میں بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان کے دباؤ یا اثر و رسوخ کے بغیر آزادانہ طور پر کام کریں تاکہ ان کا آزادانہ مؤقف یقینی بنایا جاسکے۔
دریں اثنا سندھ بار کونسل نے پارلیمنٹ کے اقدام اور مجوزہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس پر کارروائی کرنے اور بینچز کی تشکیل کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
سندھ بار کونسل نے مزید تجویز دی کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے تقرر کے عمل کو بھی منظم اور شفاف بنانے کی ضرورت ہے، اس طرح کے تقرر کے لیے معیاری طریقہ کار وضع کیا جائے، اس سے عدلیہ کی آزادی کو تقویت ملے گی، اس کے کام میں زیادہ شفافیت آئے گی اور ساتھ ہی انصاف تک رسائی میں بھی بہتری آئے گی۔
سندھ بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین اظہر حسین عباسی نے ایک بیان میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے تحریر کردہ فیصلے کو سراہا۔
انہوں نے بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ججز نے عدلیہ کی آزادی کے بارے میں اہم نکات اٹھائے ہیں، اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ عدالت عظمیٰ محض ون مین شو کے طور پر نہیں بلکہ ایک ادارے کے طور پر کام کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 10 برسوں سے ملک بھر کی مختلف بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز مطالبہ کر رہی ہیں کہ بینچز کی تشکیل اور از خود نوٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کیا جائے، اس کا انحصار چیف جسٹس کی انفرادی خواہش پر نہیں ہونا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے بھی واضح معیار ہونا چاہیے اور یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ مقدمات برسوں تک سماعت کے لیے مقرر نہ ہوں جبکہ دیگر کو فوری طور پر بار بار سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
بھارت بھی افغان معاملہ پر مثبت کردار ادا کرے: شاہ محمود قریشی
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
اگست
صیہونی حکومت آج اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے:حماس
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
اکتوبر
کیا پابندیاں خاندان کے افراد پر لاگو ہوتی ہیں ؟،علیمہ خان نے عمران خان سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پرسوالات اٹھا دئیے
?️ 3 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) کیا عید کی چھٹیوں کی پابندیاں صرف خاندان کے
اپریل
کیا امریکہ میں تیسری پارٹی بن کر رہے گی؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تقریباً 170 سال سے امریکی سیاست دو جماعتوں ریپبلکن اور
جولائی
بائیڈن بن سلمان سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں، وجہ؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہونے والے
اگست
اقوام متحدہ کا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 100 ٹریلین ڈالر کا بجٹ خسارہ
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے متعدد عالمی چیلنجوں سے
ستمبر
دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، وزیراعظم بخوبی آگاہ ہیں۔ مصدق ملک
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا
اگست
ایلون مسک کا انگلینڈ میں سیاسی کارکن کی رہائی کا مطالبہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ارب پتی بااعتماد ایلون مسک کی
جنوری