چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان

?️

راولپنڈی(سچ خبریں)  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عمان کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عمان کا سرکاری دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق موسکر المرتفع کیمپ پہنچنےپرجنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، جنرل ندیم رضا نے اومان کےنائب وزیراعظم سید شہاب بن طارق سمیت اومان کے اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کے دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور عمان نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان برادر اسلامی ممالک ہیں جو دفاعی تعلقات کو وسیع کرنے میں مصروف ہیں، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی قیادت نے عمانی مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافے پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے آغاز پر

ٹرمپ کا امریکی میڈیا سربرہان کے ساتھ مناظرے کا مطالبہ

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایڈیٹرز اور میڈیا ایگزیکٹوز سے کہا ہے

شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو

?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر

مصر ایک ایسے تنازعے کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے وہ برسوں سے گریز کر رہا ہے: المیادین

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: اماراتی اخبار ‘دی نیشنل’ کی ویب سائٹ نے مطلع ذرائع کے

ہم اے ٹی ایم نہیں ہیں: امریکی رکن

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  ریاست کولوراڈو سے امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن نمائندہ لارین

الازہر کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مذمت

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: مصر کی جامعہ الازہر نے فلسطینی عوام کو ان کی

یمنیوں کو حق ہے وہ امریکہ کو اپنا قاتل سمجھیں:امریکی سنیٹر

?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر نے یمن میں

’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’بلے‘ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے