چوہدری پرویزالہٰی کا پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے صوبے میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کردیا، تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو اضلاع بنانے کی منظوری دے دی گئی، محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کردیا گیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا، 2018ء میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا، نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے، نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

اس سے پہلے صوبہ پنجاب میں 3 نئے اضلاع کی منظوری دی گئی تھی، اس وقت تونسہ شریف، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے کے بارے میں سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کی گئی، تونسہ اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے صوبے میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں پنجاب کی صوبائی کابینہ نے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی، جس کے تحت صوبے کے عوام کو آٹے، دال، گھی یا کوکنگ آئل پر40 فیصد تک رعایت ملے گی، پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، جس سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے جنہیں آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنی رجسٹریشن کروائیں اس کے علاوہ کریانہ دکاندار بھی رجسٹریشن کروائیں جب کہ جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے، دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی

?️ 20 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے

بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

آنے والے لبنانی انتخابات 33 روزہ جنگ کا سیاسی ورژن

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:  حزب اللہ کے چیئرمین سید ابراہیم امین السید نے کہا

آپ مقبوضہ فلسطین امریکی خفیہ اڈے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے وجود کو مسترد کیا

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے عرب اور اسلامی وزارتی

وزیراعظم کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون

کیا یمن میں امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد نتیجہ خیز ہوگا؟

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول

بھارت پر سب سے زیادہ دباؤ ان کی اندرونی بگڑتی صورتحال ہے

?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے