?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میرےخلاف باتیں کرکے مریم نواز نے اپنی اصلیت بتائی ہے، شریف خاندان کی سوچ ہی ایسی ہے، میں نے اور مونس الٰہی نے عمران خان کا ساتھ اسی وجہ سے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کو خدا کاخوف نہیں، بیرون ملک جاکر کہتا ہے میں نے پیسے مانگنے نہیں تھے لیکن مجبور ہوں دے دیں، مجھے تو ڈر تھا کہ یہ ان سے واپسی کی ٹکٹ بھی نہ مانگ لے۔
ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک پر چوہدری مونس الٰہی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی، ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی نے مریم نواز اور وزیراعظم کی آڈیو لیک پر طنزیہ ویڈیو شیئر کردتے ہوئے لکھا کہ مجھے مریم نواز اور شہباز شریف کی بات سن کر حیرت ہوئی، سارا خاندان ہی فراڈ ہے، خراب تو چوہدری پرویزالٰہی نے ان کا وزیر اعلیٰ بن کر ہونا تھا لیکن اللہ پاک نے ہم سب کو بچا لیا۔
خیال رہے کہ چوہدری برادران کے درمیان اختلافات پر مریم نواز اور شہباز شریف کی گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی، جس میں مریم نواز کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ مجھے لگتا ہے مونس نے اسے بہت خراب کیا۔ جس پر شہباز شریف نے کہا خراب ہونے والے کو ہی خراب کیا جاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اس نے بیٹے کی باتوں میں آ کر سب کچھ برباد کر دیا، چوہدری شجاعت کو اس بات کو اوپن کرنا چاہیے تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گھر کو تقسیم کر دیا، بڑا بھائی زندگی بھر چھوٹے بھائی کی راہیں ہموار کرتا رہا، اس کے بچے کو تیار کیا، ظاہر ہے اس نے اپنے بچوں کا مستقبل بھی دیکھنا تھا، دو تین مہینے پہلے چوہدری پرویز نے عمران سے رابطہ کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ انکل جو اپنے بھائی کا نہیں ہوا وہ کسی کا نہیں بن سکتا، باپ جیسا بھائی، ابھی بھی اس کے ظلم پر بولتا نہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے اسرائیلی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ویب سائٹ Axios نے بتایا کہ واشنگٹن نے
فروری
صیہونی فوج کی حماس کے خلاف ناکامی؛ صیہونی میڈیا کی رپورٹیں
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے کھل کر اعتراف کیا ہے
جنوری
گورنر پنجاب اور وزیر اعلی کے درمیان سیاسی و حکومتی امور پر تبادلۂ خیال
?️ 24 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار
اگست
صیہونیوں کا مسجدالاقصی میں نمازیوں پر حملہ
?️ 19 جون 2021اسرائیلی افواج نے جمعہ سہ پہر کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں
جون
امریکی حکومت کی ممکنہ بحالی کے امکان سے ایشیائی انڈیکس اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 12 نومبر 2025 امریکی حکومت کی ممکنہ بحالی کے امکان سے ایشیائی انڈیکس اور
نومبر
رائد سعد کی شہادت پر حماس کی خاموشی طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے
?️ 22 دسمبر 2025 رائد سعد کی شہادت پر حماس کی خاموشی طوفان سے پہلے کی
دسمبر
روس کا سلامتی کونسل سے اسرائیل کے لیے مطالبہ
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے غزہ میں اسرائیل
اپریل
شمال شام میں فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 20 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن
اگست