لاہور: (سچ خبریں) شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں 3 سے 4 دن پہلے چوہدری شجاعت حسین کی کال آئی تھی اور کہا کہ ہم دونوں بھائی ایک ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے راولپنڈی میں تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا اور انہیں آ گے بڑھنے کا موقع دینا چودھری پرویز الٰہی کی سیاست کا نصب العین ہے، جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا، ایسے لوگوں کو عنقریب حلقے سے جوتے پڑیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جو سمجھتے ہیں عمران خان اور پرویزالٰہی کے آپس میں اچھے روابط نہیں تو یہ ان کی بھول ہے، عمران خان اور ہمارا اتحاد انشاء اللہ قائم رہے گا، اپنی جماعت کی شناخت اور عمران اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔
جبکہ ق لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ جب عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دیں تو ہم نے متحد ہو کر باہر نکلنا ہے، وقت آ گیا ہے عوام اپنے ملک اور بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور اپنی آواز بلند کریں۔ پاکستان مسلم لیگ نے ہر دور میں مشکل حالات کا سامنا کیا اور ہمیشہ سرخرو ہوئے۔ یہاں واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت کے قیام کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی تھی۔ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کی حمایت کرنے کو ترجیح دی۔ تاہم اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ چوہدری برادران کے دوبارہ سے روابط بحال ہو گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرنے کے بارے میں رینجرز کا اہم انکشاف
مارچ
امریکہ افغانستان کے انسانی بحران کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: چین
مارچ
بھارتی انتظامیہ نے 15 اگست سے پہلے درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا
اگست
شنیرا کا آسٹریلیا کی جیت پر خوشی کا اظہار
نومبر
عوام گھروں میں بیٹھ کر ٹیکس فائل کرسکیں گے، کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوگی، وزیر خزانہ
اپریل
انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش
اکتوبر
شہباز شریف کی شہزادہ بن سلمان سے ملاقات
اپریل
صیہونیوں کا سعودی عرب کو جال میں پھنسانے کا انوکھا انداز
جولائی