?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک کے بعد عمران خان کو شرم آنی چاہئیے۔عمران خان کی بیرونی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
آڈیو لیکس میں امریکہ کا نام نہیں لینے والی بات دنیانے سن لی، سچ یہ ہے ہم نےعمران خان کو تحریک عدم اعتمادسے ہٹایا،عمران خان کو آڈیو لیکس کے بعد کچھ احساس کرنا چاہئیے تھا۔
عمران خان نے کہا مجھے گرفتار کرکے دکھائیں۔شکایت ہوتی ہے کہ ہم ہاتھ کیوں نہیں ڈالتے، ہم ہاتھ ڈالیں گے مگر قانون اور آئین کے دائرے میں کریں گے۔عمران خان نے اداروں کے خلاف تقاریر کی ہیں ۔عمران خان نے کہا اگر گھر پر ڈاکہ پڑے، چوکیدار کہے نیوٹرل ہے۔عمران خان نے ریفرنس دیا کہ کیا آپ چوکیدار کو معاف کر دیں گے۔پاکستان کے ادارے قانون و آئین کے تابع ہیں۔
پاکستان کے چوکیدار سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہیں۔ہمارے چوکیدار کسی چور کی حفاظت پر مامور نہیں ۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ چوکیداروں نے آئین کے مطابق نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا۔خواجہ آصف نے سوال کیا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاوس سے کہاں غائب ہو گئی؟عمران خان نے کہا سائفر کی کاپی میرے پاس تھی کہاں ہے پتا نہیں۔سائفر کو پہلے پرسنل کسٹڈی میں رکھنا بعد میں کہنا پتا نہیں کہاں گیا،عمران خان کا اقتدار جتنی دیر بھی رہا، وہ کس کا مرہون منت تھا؟ کیا اپنے محسنوں سے اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔
آمریت کے چار ادوار میں ہماری جدوجہد یہ رہی کہ ادارے نیوٹرل ہوجائیں،آج وہ آئین کی پابندی کرتے ہیں تو عمران خان کہہ رے ہیں قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان پھر ایوان صدر جاتے ہیں ملاقات میں منتیں کرتے ہیں۔اداروں کی سالمیت اہم ہے،اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔عمران خان کہتے ہیں ان کے کیسز معاف کر دئیے گئے ہیں، ہمارے کون سے کیس معاف ہوئے کوئی ایک بتا دیں۔
عمران خان کی جلسوں میں غلط بیانی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ پنجاب میں کسی کے گھر پیغام پینچایا ہو تو سب کو پتہ ہے کس کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔۔ عمران خان نے پیغام صدر پاکستان کے ذریعے پہنچایا،عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں،وہ بھی آئین و قانون کے مطابق گزر جائے گا۔۔اقتدار کی ہوس نے اس شخص کو پاگل کر دیا ہے۔عمران خان سمجھتے ہیں کہ عوام کو کچھ پتہ نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری قوم آرمی چیف کے بیان کو تسلیم کرتی ہے ان کے ساتھ ہے۔


مشہور خبریں۔
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
فن لینڈ: مشرق وسطیٰ کی جنگ کا نیٹو سے کوئی تعلق نہیں
?️ 27 مارچ 2026سچ خبریں: فن لینڈ کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران، آذربائیجان اور روس کے اعلیٰ سطح وفود
نومبر
توہین عدالت کیس میں عمران خان نے جواب جمع کرادیا
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
اکتوبر
امریکی ملٹی ملین ڈالر کا جدید سسٹم چند ہزار ڈالر کے جنگی ڈرونز کے مقابلے میں ناکام
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ جدید نظاموں کی لانچنگ پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتا لیکن
جنوری
این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کیلئے 19 ویں امدادی کھیپ روانہ
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے
اگست
تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل دی
?️ 15 اکتوبر 2025تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل
اکتوبر
امریکہ میں روس کی ریاستی دہشت گردی کے سرپرست کے طور پر شناخت
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: ان دنوں امریکی سیاست دانوں نے اپنی روس مخالف کوششوں
جولائی