چمن بارڈر کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا

چمن بارڈر کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا

?️

چمن (سچ خبریں) چمن چیمبر آف کامرس اور سول ملٹری کے نمائندوں کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں چمن بارڈر کو  ایک ماہ کے وقفے کے بعد آمد و رفت، تجارت ،کارگو اور پیدل نقل وحمل کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ایک ماہ کی بندش سے سرحدی کاروباروں اور کسانوں کوبہت زیادہ نقصان ہو اہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوائنٹ چیمبر کے شریک چئیرمین خان جان الکوزئی نے بتایا کہ طالبان بارڈر سیکیورٹی کی جانب سے بھی گذشتہ روز پاک افغان چمن باب دوستی کے دروازے کھولنے کے لیے زیروپوائنٹ پر تمام رکاوٹیں ہٹادی دی تھیں۔پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے چئیرمین زبیر موتی والا نے بتایا کہ چمن بارڈر کی مستقل ایک ماہ کی بندش سے سرحدی کاروباروں اور کسانوں کو کثیر مالی نقصان اور ذہنی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔

دوسری جانب زبیر موتی والا نے حال ہی میں افغان وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سرحد پار کاروباری اداروں کے تحفظات کو پہنچانے اور جلد ازجلد سرحد کھولنے کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے شریک چئیرمین خان جان الکوزئی کی کوششوں اور فعال کردار پر ان سے تشکر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسائل اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئیے اور سرحدوں کی بندش سے ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہئیے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ افغان طالبان نے پاکستان سے سابق افغان حکومت سے کئے گئے معاہدے پر عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے چمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تھا۔

جس کی وجہ سے جہاں سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئی ہیں وہیں پیدل سرحد پار کرنے والوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ۔ سرحد کی بندش کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پھلوں و سبزیوں کی ترسیل بھی رک گئی تھی تاہم اب چمن سرحد کو کھول دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ساتھ کیا؛ خود فوج کا اہم اعتراف

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی سرحدوں

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد

?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں

دھوکہ دہی کی کارروائیاں؛ ہمیں عراق سے امریکیوں کے انخلا کے بارے میں پرامید کیوں نہیں ہونا چاہیے؟

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: بغداد سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا گیا

غزہ جنگ میں امریکہ کی ایک چھت اور دو ہوا

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان آپریشن کو اس طرح سے ڈیزائن اور نافذ کیا

انصارالله کا امریکی جوکر کو انتباہ

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے سکریٹری جنرل سید عبدالمالک الحوثی

سعودی عرب، امارات یا اسرائیل یمن کو شکست نہیں دے سکتے: مارکر

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی ویب سائٹ د مارکر نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی

نتن یاہو کی معافی کی درخواست کو قبول کر لیا جائے گا

?️ 2 دسمبر 2025 نتن یاہو کی معافی کی درخواست کو قبول کر لیا جائے

دمشق کو تنہا کرنے کی امریکہ کی سازش ناکام ہو گئی: عطوان

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ چند سالوں کے دوران عرب ممالک نے شام پر پابندیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے