پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی نہیں ہوئی، جس کے باعث یکم جنوری سے 15 جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے یکم جنوری سے پیٹرول اور مٹی کے تیل میں ایک روپے سے زائد کمی متوقع ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مجموعی طور پر ملک میں سال 2023ء میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2023 میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باجود آئی ایم ایف شرائط کے تحت لیوی میں اضافے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بنیں۔

رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا، اس عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا، ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔ جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی، یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 52 روپے 99 پیسے سستاہوا۔

2023ء کے آغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی، سال 2023ء کے آغاز پر ایک ڈالر 226 روپے کا تھا جو دسمبر میں 282 روپے 53 پیسے کا ہوا تاہم اسی سال کے دوران ایک ڈالر 300 روپے سے اوپر بھی گیا۔

مشہور خبریں۔

کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین ملازمین کی اپنےکام پر واپسی

🗓️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد

امریکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک 

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں 59 فیصد اضافہ

🗓️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کے مقابلے

 نسلہ ٹاور کو  ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری

🗓️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو  ایک ہفتے کے اندر

صہیونی منصوبے کے خاتمےکی 6 نشانیاں

🗓️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مشہور یہودی اسرائیلی مبشر الان پوپ نے حیفہ

چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ

🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: دنیا کے تمام حصوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل کی طرف عالمی

حزب اللہ نے ہرمیس میں اسرائیلی کے450 ڈرون کو مار گرایا

🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے گزشتہ ماہ صہیونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں

2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

🗓️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے