پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہورہا ہے۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہو رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں موجودہ صوبائی کابینہ تمام تر چیلنجز کے باوجود عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو قبیلے کا چیف بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایک متحرک اور فعال کابینہ کام کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی دہشتگردی کی ایک لہر موجود ہے۔ جس کے باعث صوبے کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ملک میں پوری قوت سے جنگ جاری ہے۔ اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے ریاست پُرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ، کابینہ کے ارکان اور صوبائی سیاسی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے۔ کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچستان کابینہ عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کو ایسا سبق سکھایا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں قیادت کا اہم کردار ادا کیا۔

ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کراچی سے چمن تک شاہراہ کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جو بلوچستان کی معاشی اور تجارتی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ صوبے میں ایک ہی وقت میں چار دانش اسکول تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ جن سے مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید آگے لے کر جائے گی۔ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل ہو رہا ہے۔ جو حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

مشہور خبریں۔

پوپ فرانسس کے بحرینی ولی عہد سے مطالبات

?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کی نیشنل اسلامک یونین الوفاق نے پوپ فرانسس اور اس

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے منسلک راولپنڈی

امریکی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہزاروں درخواستوں مسترد

?️ 12 جولائی 2025نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے بحران کے انتظام

صہیونی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں

یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

?️ 22 جولائی 2025یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

بلوچستان کے وزیر اعلی کا نئی حکومت کے بارے میں اہم بیان دیا

?️ 17 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے

یمنی جنگ بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی تھی/ سعودی عرب پھنس گیا

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  عبدالباری عطوان نے کہا کہ سعودی عرب یمنی جنگ کے

صیہونی فوج میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل کا انکشاف

?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:غزہ جنگ کے بعد صیہونی فوج کو شدید نفسیاتی، جسمانی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے