پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے، مفتاح اسماعیل

?️

کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے۔ سیلاب کے بعد معاشی حل بہت مشکل ہو گیا۔ اب پتہ چلے گا کہ گیس کا مسئلہ ہوتا کیا ہے ۔

نجی اخبار  کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سوئی سدرن اور نادرن میں گیس کا ضیاع بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا ہے، روس سے ایل این جی کی خریداری اور ادائیگی کی بھی بات ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 70 لاکھ کی گاڑی ہو گئی ہے تو بھائی نہ لو، ہر حکومت بجلی کے شعبے اور نقصانات کا معاملہ اگلے سال حل کرنے کا سوچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی سطح پر بہت کم دوست ہیں، پاکستان اصلاحات نہیں کرتا اس لیے پیچھے ہے، معاشی ماڈل امپورٹ متبادل پر مبنی ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کا کہنا ہے کہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ بینک بہت مہنگا ڈالر بیچ رہے ہیں، جس پر اسٹیٹ بینک سے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بینکوں کی فرانزک آڈٹنگ کی ہے اور انہیں بہت بڑا جرمانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے سیاسی ساکھ بحال کرنے اور عوامی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے 10 ماہ کافی ہیں،عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں جس سے امریکا کی طرف سے شکوک و شبہات کا اظہار ہوتا ہے،پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی مضبوط اور محفوظ ہے،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے،ڈونرز کو ٹارگٹڈ سبسڈیز پر کوئی اعتراض نہیں ،بجٹ ریفارمز میں 15 سے 20 فیصد تک کام رہ چکا ہے،توانائی سیکٹر میں ریفارمز کا عمل بھی جاری رہیگا،فیٹف کی میٹنگ ہونے والی ہے،امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئیگا،ورلڈ بینک اور دیگراداروں نے سیلاب سے 32.4 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے،سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان پہلے ہی کام کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

عین الاسد سے امریکی فوجیوں کا انخلا؛ صحرائی راستوں سے نقل و حرکت

?️ 27 اگست 2025عراقی صوبہ الانبار کے ایک ماخذ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی

لبنانی فوج کی حمایت میں ایک کانفرنس کی شکل میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مغرب کی کوشش

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: فرانس کے خارجہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فروری

غزہ جنگ میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کے نئے اعدادوشمار 

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے میڈیا ماہرین نے غزہ جنگ میں اسرائیلی انسانی

یمن میں امریکی منصوبوں کا کوئی مستقبل نہیں: انصار اللہ

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: علی القحوم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف یمنی مسلح

افغانستان جنگ کے حوالے سے نئے اعترافات

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: بی بی سی کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، افغانستان

حسن نصراللہ کی باتیں مزاحمتی تحریک کا روڈ میپ: رائے الیوم

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

الیکشن2023 کا ضابطہ اخلاق جاری، الیکشن کمیشن، عدلیہ، فوج مخالف بیان بازی پر پابندی عائد

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کی وجوہات

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے