پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو صارفین کو منتقل کرنے کی امید ہے۔

15 جون کو قیمتوں جائزے میں پیٹرول تقریباً 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.75 ڈالر اور 2.7 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔

اس سے قبل پندرہ روز کے دوران تقریباً 12 ڈالر فی بیرل جبکہ اس سے گزشتہ پندرہ روز کے دوران 8 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔

پیٹرول کی قیمت تقریباً 94 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل سے گر کر 95 ڈالر پر آ گئی ہے۔

پیٹرول پر درآمدی پریمیم پچھلے پندرہ روز کے دوران 9.70 ڈالر سے کم ہو کر 9.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے، دوسری جانب روپے کی قدر بھی مستحکم رہی۔

ان لینڈ فریٹ ایکوئیلائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) سمیت حتمی حسابات پر منحصر ہے، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

حتمی قیمت میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی شامل ہوگا، جس کے لیے حکومت نے پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر قانون کے تحت 60 روپے فی لیٹر کی زیادہ سے زیادہ قابل اجازت حد حاصل کر لی ہے۔

حکومت نے 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران اس مد میں 720 ارب روپے کی رقم حاصل کی۔

حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے تحت رواں مالی سال کے دوران پیٹرول لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے کا بجٹ ہدف مقرر کیا تھا، جسے اب نظر ثانی کے بعد 960 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

اس وقت، حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 80 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، جس میں تقریباً 19 سے 20 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہے، تاہم تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی ماہانہ فروخت تقریباً 7 لاکھ سے 8 لاکھ ٹن فی مہینہ ہے جبکہ مٹی کے تیل کی ماہانہ طلب صرف 10 ہزار ٹن ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جاسکیں گے۔ محسن نقوی

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، عراق اور ایران نے زائرین کی سہولیات

جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

?️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے

حکومت کا اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے حوالے سے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  کے سینیٹر اعظم خان سواتی

اگست دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دہائی کا بدترین مہینہ قرار

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اگست 2025 پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے

کل کے اتحادی آج کے دشمن بن چکے ہیں:

?️ 5 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا

حریت کانفرنس کا بھارتی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ

?️ 18 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر پر بھارت

اردن کا صیہونی حکومت کو شدید انتباہ

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت

غزہ پر دوبارہ جارحیت شروع کرنے کے لیے صہیونیوں کا بہانہ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ روز ریڈ کراس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے