?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی چیف جسٹس کے اختیارات ختم کرنے کی ’سازش‘ کچل دی ہے۔ پی ٹی آئی نے دوسری جانب پنجاب میں انتخابات کے لیے حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجرا سے انکار کو ’سیاسی چال‘ قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے کی شدید مذمت کی، مذکورہ بینچ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی تھی۔
حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کی مذمت پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ 15 میں سے 8 جج عدالت عظمیٰ کی اکثریت ہے اور بینچ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات کم کرنے کی حکومتی سازش کچل دی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پر فواد چوہدری نے کہا کہ بل کو معطل کر دیا جانا تھا اور اسی لیے اٹارنی جنرل نے اس موقع پر دلائل نہیں دیے تھے۔
فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت اس کو انا کا مسئلہ نہیں بنائے گی۔
قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی کی جانب سے فنڈز کے اجرا سے انکار صرف ایک سیاسی چال ہے۔
انہوں نے آئین کے آرٹیکل 81 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے اخراجات براہ راست ہوتے ہیں اور اس پر ووٹنگ کرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی اور وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہ کرنے کا ’ضدی رویہ‘ اپنایا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری جنرل حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ایک سوال کیا کہ ’پاکستان کے حوالے سے 20 ارب روپے کا کیا مطلب ہے‘۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ قانونی برادری اور عام عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدالت عظمیٰ کے بغیر حکومت اور ریاست کا کوئی تصور نہیں ہے، کوئی بھی حکومت سپریم کورٹ کو ہٹا کر برقرار نہیں رہ سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات عوام کا بنیادی حق ہے، آئین اور قانون میں انتخابات روکنے کا تصور نہیں ہے، خزانے میں موجود پیسہ عوام کا ہے اور شہباز شریف انتخابات کے فنڈز روکنے والے کون ہوتے ہیں۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی ہیں اور عدالت نے 90 روز میں انتخابات کا فیصلہ دے چکی ہیں، ملک میں انتخابات کے علاوہ دیگر سب کام ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے خزانہ اور دفاع کے سیکریٹریز کو طلب کرلیا ہے لیکن اصل مجرم وزیراعظم اور کابینہ ہے، اگر آزاد کشمیر کے وزیراعظم نااہل ہوسکتے ہیں تو وفاقی حکومت پر توہین عدالت کیوں نہیں لگ سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری، آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعلیٰ
ستمبر
نئے بیلسٹک میزائل سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نئے بیلسٹک میزائل کے
نومبر
قابضین سے ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی: خلیل الحیہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے قاہرہ میں رہائی
جنوری
قفقاز میں امریکہ کا عظیم موقع پرستی؛ کیا "ٹرمپ روڈ” بن رہا ہے؟
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: ممکنہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، آرمینیائی حکومت
اگست
غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے ایک وحشیانہ جرم میں کھلے میدان میں 137
دسمبر
تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا جھٹکا دیا
?️ 11 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر
دسمبر
صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک معروف اسرائیلی تجزیہ نگار کے مطابق اسرائیل کی بقا کو
مئی
شامی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،
جون